حاجی امین عطاری کے قافلے کی اکبری مسجد کورنگی  آمد

علاقے میں مدنی کاموں کی خوب دھوم دھام

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری ان دنوں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کے ہمراہ ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہے ہیں ۔

21جنوری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری شرکائے قافلہ کے ہمراہ جامع مسجد اکبری کورنگی پہنچے۔جامعۃ المدینہ فیضانِ بغداد کورنگی نمبر ڈھائی سے متصل جامع مسجد فیضان عثمانیہ میں اساتذہ اور طلبہ کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو خود جز وقتی نماز کورس کرنے اور دوسروں کو کروانے کی نیت کروائی۔ اس موقع رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامع مسجد اکبری کورنگی کابینہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان پڑھانے والے اساتذہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اساتذہ کو جزوقتی نماز کورس کرنے اور کروانے کی نیت کروائی۔

22جنوری 2020ء کو اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے مجلس ازدیاد حب اور مختلف ذمّہ داران کے درمیان سنتوں بھرےبیانات کئے اور شرکا کو 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 15 اسلامی بھائیوں نے 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نےجامع مسجد فیضان اولیاء الیاس گوٹھ کورنگی کابینہ میں سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمّہ داران کو جز وقتی نماز کورس کرنے اور 1 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی شرکانے ایک ماہ کے قافلے میں سفرکرنے اور جز وقتی نماز کورس کرنے کی نیت کی۔ رکنِ شورٰی نے اسی مقام پر واقع حضرت صوفی خواجہ بنے میاں شاہ حسنی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عبد الطیف صدیقی (S.S.Pٹریفک ڈسٹرکٹ کورنگی) سے ان کے آفس جاکر ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی ۔

آپ نے 23جنوری 2020ء کو جامع مسجد اکبری کورنگی کابینہ میں مدرسۃالمدینہ للبنین کے ناظمین اور اساتذہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اساتذہ کو جز وقتی نماز کورس کرنے اور کروانے کی نیت کروائی۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پرہاتھوں ہاتھ 10اساتذہ 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شہریار میمن (D.S.P ایسٹ کراچی) اور عبد اللہ چاچڑ(S.S.P کورنگی) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے اور قافلے میں سفر کرنے کی دعو ت دی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامع مسجد رضا کورنگی کے قریب موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔