ادارۂ تحقیقات
امام احمد رضا، کراچی کے صدر علامہ سید وجاہت رسول قادری صاحب 26 جنوری 2020ء کو رضائے الہٰی سے کراچی میں
انتقال کرگئے۔ انا
للہ و انا الیہ رٰجعون۔
آپ کا
نمازِ جنازہ 27 جنوری 2020ء بروز پیر بعد
نمازِ ظہر جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن
میں ادا کیا گیا۔ نمازِ جنازہ کی امامت سید
عبدالحق شاہ صاحب نے کی۔ نمازِ جنازہ میں
شیخ الحدیث مفتی اسماعیل ضیائی صاحب، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور
مولانا کوکب نورانی اوکاڑی سمیت علما اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
علامہ سید وجاہت
رسول قادری صاحب نے اپنے ادارے کے تحت اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے نام اور
کام کو دنیا بھر میں عام کرکے نمایاں خدمات انجام دیں اور تادمِ مرگ رضویات کی خدمات
انجام دیتے رہے۔ اللہ پاک آپ کے درجات کو بلندیاں عطا فرمائے۔