لاڑکانہ
پریس کلب کا دورہ ،صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی
تفصیل:
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں محمد انجم رضا عطاری نے مجلس
مدنی چینل عام کریں حیدر آباد کے ریجن ذمّہ دار احمد رضا عطاری مدنی اور مجلس نشرو اشاعت لاڑکانہ زون کے ذمّہ دار کے
ہمراہ لاڑکانہ کے پریس کلب کا دورہ کیاجہاں مختلف صحافیوں(غلام مرتضیٰ
صدر لاڑ کانہ پریس کلب ، محمد بہلیم کلہوڑوجوائنٹ
سیکریٹری ، ڈاکٹر بدر شیخ اور سینئر صحافیوں ) سے ملاقات
کی ۔ذمّہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل کے ذریعے ہونے والی
دعوت اسلامی کی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ نگرانِ مجلس مدنی چینل عام کریں
محمد انجم رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے
وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔ صحافیوں نے دعوت اسلامی کے دینی خدمات کو خوب
سراہا۔