پاکستان کے سب سے بڑے ریسرچ ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفیکٹ  سینٹر کراچی کے فیول ریسرچ سینٹر میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی PCSIR ، ڈائریکٹر ایف آر سی، ڈاکٹرز، انجینئرز اور سائنٹس اور ادارے کے دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری نے مسلمانوں کا زوال کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کبھی ہم نے سوچا کہ ہمیں کیوں بنایا گیا ہے؟،فرائص اور واجبات کو چھوڑ کر ہم کہتے ہیں کہ ابھی نماز کا ٹائم نہیں ہے۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا:اللہ نے کامیاب لوگوں کے اوصاف میں جو پہلا وصف بیان کیا کہ نماز میں خشوع اور خضوع ہے فوکس ہے آج تو نمازمیں دنیا بھر کے حساب کتاب ہورہے ہیں۔لوگ کہتے ہیں نماز کا ٹائم نہیں ملتا، آپ فرائض اور واجبات کو چھوڑ کر کہتے ہیں میرے پاس ٹائم نہیں ہے، مجھے اورآپ کو بنایا کس لیے گیا کبھی سوچا آپ نے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، ہم نے نہیں پیدا کیا انسان اورجنات کو مگر اپنی عبادت کے لیے۔ ہماری کیریشن کا مقصد ہی اللہ کی عبادت تھا ہم اس کو چھوڑ کر کچھ اور کرنے میں لگ گئے۔

رکنِ شوری نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو مزید معلومات جاننے ،سنتوں بھرے بیانات سننے ،سنتیں اور دعائیں سیکھنے کے لیے مدنی چینل دیکھنے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی ترغیب دلائی۔