عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت  پاکستان کے تین مقامات پر مدرسۃ المدینہ رہائشی برائے نابینا افراد کا آغاز کررہی ہے۔ اس مدرسۃ المدینہ میں نابینا افراد کو قراٰنِ پاک حفظ کرایا جائے گا۔ اس وقت یہ مدارس چکسواری پلاک ، کشمیر، بلڈنگ اشاعۃ الاسلام ملتان اور ممتاز کالونی ،قاضی عبدالقیوم روڈ، نزد اللہ دی مسجد ، حیدرآباد میں شروع کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دین اسلام کی اشاعت کے سلسلے میں اپنی بھرپور خدمات انجام دے رہی ہے اور اپنے مدنی مقصد کو مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد میں عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی نے تادمِ تحریر 108 سے زائد شعبہ جات قائم کررکھے ہیں۔