سندھی ہوٹل لیاقت آباد میں  ایک مدرسۃ المدینہ کے افتتاح کے سلسلے میں 14 جنوری بروز منگل عظیم الشان محفلِ نعت کااہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے فضائلِ تلاوتِ قراٰنِ پاک کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔آپ نے کہا کہ ہمیں یہ غور کرنا چاہیئے ہم قراٰنِ پاک کو کتنا پڑھتے ہیں؟ ہم دن بھر میں بے شمار مرتبہ موبائل دیکھتے ہیں، اس کے مختلف سافٹ ویئرز روز کئی بار کھولتے ہیں لیکن قراٰن کھول کردن میں ایک بار بھی نہیں دیکھتے۔

مولانا عبدالحبیب نے شرکا کو بتایا کہ جن اعمال کا ثواب انسان کو مرنے کے بعد بھی ملتا رہے گا ان میں ایک مدرسہ بنانا بھی ہے کہ ہم دنیا چلے بھی جائیں، بچے وہاں قراٰن پڑھتے رہیں گے، اسلام کی باتیں سیکھتے رہیں گے ،اس کی برکت سے ان شاء اللہ ہمیں قبر میں ثواب پہنچتا رہے گا۔محفل کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ مِل جُل کر مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔