دعوت اسلامی کے تحت تھانہ بولاخان سندھ میں 25اکتوبر2019ء کو عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، محمد خالد عطاری، نگران کابینہ)


دستارِ فضیلت اجتماعات

Sun, 27 Oct , 2019
5 years ago

ہیڈلائنز: 2019ء میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی دستارِ فضیلت اجتماعات

           ملک بھر میں 750 طلبہ کی دستار بندی کی گئی

           دعوتِ اسلامی نے 2019ء میں یومیہ اوسطاً 2 اسلامی بھائی عالمِ دین بنائے

تفصیلات کے مطابق ملک کے 8 شہروں میں قائم دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ سے 750 عاشقان رسول نے درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت پائی۔ اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اوکاڑہ، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کے مدنی مراکزمیں دستاربندی اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں نگران شوریٰ، اراکین شوریٰ، مفتیان کرام ،علمائے کرام، اساتذہ کرام، طلبہ کرام، طلبہ کرام کے سرپرستوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ سے عالم کورس مکمل کرنے والے 212 طلبہ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالم کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ جس کے بعد نگران شوریٰ، استاذالحدیث مولانا حسان عطاری مدنی،استاذالحدیث مولانا سجاد عطاری مدنی اور دیگر اساتذۂ کرام نے طلبہ کے سروں پر دستار باندھی۔

اسی طرح مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں بھی دستارفضیلت اجتماع منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مفتی ہاشم عطاری المدنی، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام، طلبہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔حاجی یعفور رضاعطاری اور مفتی ہاشم نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس کے بعد 200 طلبہ کرام کی دستار بندی کا سلسلہ شروع ہوا۔

اسی طرح فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ ہونے والے دستارفضیلت اجتماع میں رکن شوریٰ و نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 60 طلبہ کرام کے سروں پر دستار بندی کی۔ اس تقریب میں مفتی محمد عرفان مدنی، ریجن نگران سمیت دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران، طلبہ کرام، اساتذہ کرام، طلبہ کرام کے سرپرستوں اور اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔

حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ میں بھی دستارفضیلت اجتماع منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ تقریب میں 43 طلبہ کرام کی دستار بندی کی گئی۔

پنجاب کے ایک اور شہر اوکاڑہ میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں بھی 67 طلبہ کرام کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کرام کی دستار بندی کی۔

ملتان شریف کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں منعقدہ دستار فضیلت اجتماع میں 94 طلبہ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ رکن شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری، مفتی اعظم ہدایت اللہ پسروری کے صاحبزادے مفتی عثمان پسروری، مولانا عبدالستار مدنی ، علمائے کرام، دعوت اسلامی کے ذمہ داران ، اساتذہ کرام، طلبہ کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ قاری محمد سلیم عطاری اور مولانا عبدالستار مدنی نے دستار بندی کی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جامعۃ المدینہ سے بھی 55 طلبہ کرام نے عالم کورس مکمل کرنے کی سعادت پائی جن کے اعزاز میں مدنی مرکزفیضان مدینہ اسلام آباد میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ تقریب میں استاذالعلماءاحمد اللہ مدنی،مولانا حاجی وسیم مدنی، مولانالیاقت مدنی، دعوت اسلامی کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ کرام اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں دستار بندی کا سلسلہ ہوا۔

گوجرانوالہ کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں 19 طلبہ کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں دستار فضیلت اجتماع ہوا۔ یوں الحمد للہ دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ سے سال 2019 میں 750 طلبہ کرام نے عالم کورس مکمل کرکے عالم بننے کی سعادت پائی ہے جبکہ 1995ء سے لے کر اب تک 775 جامعات المدینہ سے 4ہزار سے زائد علمائے کرام بن چکے ہیں۔ صرف 2019کی اوسط نکالی جائے تو یومیہ 2 عالم دین دعوت اسلامی کے جامعات سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔


دعوت اسلامی کے  تحت 24اکتوبر 2019ء کو میر پور کشمیر میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں اہلِ علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون مجلس مالیات نے ”استقبالِ ماہ میلاد“ کے موضوع پر سنّتوں بھر ابیان کیااور میلاد کی آمد پرخوش ہونے اور گھر سجانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کے  تحت 22اکتوبر 2019ء کو جبی جاتلاں کشمیر میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعدادمیں اہلِ علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے میں شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عماد عطاری، مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوتِ اسلامی کے تحت 101 سالہ  عرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں ملک بھر میں سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اسی سلسلے میں 28 اکتوبر 2019ء بروز پیر بعد نمازِ عشاء جامع مسجد مدینہ مجید کالونی سیکٹر 1 میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور کراچی ریجن کے نگران حاجی امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ عاشقان رسول کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت22اکتوبر2019ء کو پسرور کے نگرانِ کابینہ نے مدارس المدینہ کا دورہ کیا۔جہاں  انہوں نے طلبائے کرام ، ناظم اور مدرسین کے درمیان مدنی مشورہ لیاجس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، بالخصوص ہفتہ وار اجتماع اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 22 اکتوبر 2019ء سیالکوٹ کے علاقہ ڈالووالی میں  ڈویژن مشاورت کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور12 مدنی کام، بالخصوص ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ، علاقائی دورہ اورقافلوں کے حوالے سے اہم نکات بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون اور عشر جمع کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ اہداف بھی طے کئے۔(رپورٹ: امجد رضا عطاری، نگران پسرور کابینہ)

کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعات المدینہ للبنین میں 19 اکتوبر 2019ء سے ششماہی امتحانات شروع ہوگئے ہیں جس میں  16230 طلبہ شریک ہورہے ہیں۔ مجلس جامعۃ المدینہ کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 199امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ امتحانات19 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ یہ امتحانات ، اسلام آباد ، سیالکوٹ،کشمیر گوجرانوالہ ، ملتان میں بھی ہورہے ہیں۔


کیوں رضا آج گلی سُونی ہے         اُٹھ مرے دھوم مچانے والے

25صفر المظفر 1441ہجری کو اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا 101 سالہ عُرس مبارک ہے۔ اسلامی تاریخ میں بے شمار ایسی ہستیاں گزریں جنہوں نے دینِ اسلام کی ایسی خدمت کی جس کے اثرات اُن کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی کسی نہ کسی شکل میں باقی ہیں۔ ماضی قریب میں دیکھا جائے تو آقائے نعمت، اِمامِ اَہلِ سُنّت، عظیمُ البَرَکَت، عظیمُ المَرْتَبت،پروانۂِ شَمْعِ رِسالت،مُجدد دین وملت، حامیِ سنّت، ماحِیِ بِدعت، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت،باعثِ خَیْر وبَرَکت، حضرتِ علّامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن ایسی ہی ہستی ہیں کہ ان کے وصال شریف کے 100سال بعد بھی ان کی مختلف علوم وفنون جیسےتفسیر،اصولِ تفسیر، حدیث، اصولِ حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، منطق، فلسفہ، کلام، ریاضی، ہیئات، توقیت، کیمسٹری، فزکس، نجوم، ہندسہ، لوگارتھم اور دیگر کئی علوم میں مہارت کی قدر افزائی اور ان کی اصلاحی کاوشوں کی پذیرائی ہے نیز ان کا خوفِ خدا، عشقِ رسول ،تقویٰ اورمسلمانوں سے خیرخواہی کا انداز لائقِ پیروی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ گزشتہ سال اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صدسالہ عرس مبارک کے موقع پر مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“(دعوتِ اسلامی)کی جانب سے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی سیرت مبارکہ کے مختلف گوشوں پر نئے انداز سے روشنی ڈالتا ہو ا 60 مضامین اور 252صفحات پر مشتمل خصوصی شمارہ ”فیضان امام اہلِ سنت“ شائع کیا گیا تھا۔

اس شمارے کی اہمیت اور امامِ اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی مناسبت سے اس سال اس شمارے کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوچکا ہے۔ جلدی کیجئے اور آپ بھی اپنے لئے یہ شمارہ مکتبۃ المدینہ سے حاصل کرلیجئے۔


پچھلے دنوں مولانا سیف الرحمن چشتی  صاحب کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں گزشتہ روز 22 اکتوبر 2019ء کو دارالعلوم محمدیہ غوثیہ نیو لیبر کالونی سائٹ ایریا کراچی میں محفل نعت کا انعقاد گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور نگران مجلس رابطہ بالعلماء سمیت مدرسے کے بچوں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ رکنِ شوریٰ نے محفلِ پاک میں اظہارِ خیال کیا اور مرحوم مولانا سیف الرحمن چشتی صاحب کے بھائی مولانا خلیل الرحمن چشتی صاحب سے ملاقات بھی کی۔ محفل میں حاضرین کو امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام بھی سنایا گیا۔


شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز میں اپنی خدمات انجام دینے والے سید محمد شعیب عطاری کے والد محترم محمد ضیاءالحق کچھ عرصے علیل رہنے کے بعد22 اکتوبر 2019ء کو کراچی میں انتقال کرگئے، مرحوم کی نمازِ جنازہ  جامع مسجد معظم میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی امامت میں ادا کی گئی۔ رکنِ شوریٰ نے نمازِ جنازہ کے بعد دعا فرمائی اور مرحومین کے لوحقین سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت 20اکتوبر 2019ء کو پنجاب کے شہر چونڈہ میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ،سماجی ، اور مذہبی شخصیات کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے” اعلیٰ حضرت کی دینی خدمات اور عشق ِرسول “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔(رپورٹ:محمد امجد رضا عطاری، نگران کابینہ پسرور)