عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا کے  175 سے زائدممالک میں 107سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے ان مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کےلئے پچھلے دنوں کامونکی شرقی ڈویژن کے علاقہ حیدری کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگران کابینہ نے کامونکی کے 12 مدنی کاموں پر کلام کیا اور آئندہ علاقے میں ہونے والے مدنی کاموں کے اہداف طے کئے نیز ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور قافلہ میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد قاسم عطاری، مجلس مدنی انعامات کامونکی کابینہ)