دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ  کے تحت 9جنوری2020ء بروز جمعرات خانپور میں رحیم یارخان زون کے آئمہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور نگران مجلس مولانا عبدالستار مدنی ریجن ذمہ دار مولانا ظہور مدنی نے ائمہ کرام کی تربیت فرمائی۔رکنِ شوریٰ نے12مدنی کام کرنے، مسجد میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے، گیزر اور ہیٹر لگانے ، مراکز میں جزوقتی مدرستہ المدینہ قائم کرنے، فی مدنی مرکز کم از کم ایک درجہ خود کفیل بنانے اور قافلوں میں سفر کرنے سے متعلق ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:محمد ظہور عطاری، مجلس فیضان مدینہ)