12 جنوری بروز اتوار لاہور ریجن کے گوجرانوالہ زون میں زون سطح پر شعبہ جات کے ذمہ داران اور نگران کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون عبدالوہاب عطاری نے ذمہ داران کے درمیان یکساں تعلقات کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ نگرانِ زون کا کہنا تھا کہ اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کے ساتھ نرمی اپنائیں، اپنے اہداف کا تعین کریں اور پیشگی جدول کے مطابق عمل کریں۔ آ پ نے مزید کہا کہ ہمیں ہفتہ وار اجتماعات کے انتطامات کو مزید بہتر بنانے اور اجتما ع کے شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے مثبت اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔(رپورٹ۔ محمد اویس عطاری گجرانوالہ زون کارکردگی ذمہ دار)