9 ستمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈینز سمیت فیکلٹی ممبران، انتظامیہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”The Holy Prophet As a Teacher“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان میں نگرانِ شوریٰ نے فرمایا کہ ہر اُستاد کوچاہیئے کہ وہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی سے درس حاصل کرے کہ کس طرح آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے امت کی تربیت فرمائی ہےکیونکہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کائنات کے سب سے بہترین معلم ہیں۔

اسی طرح شرکا کو سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنے زندگی بہتر بنانے اور معاشرے کا اچھا فرد بننے کا ذہن دیا گیا۔ اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔ سنتوں بھرا اجتماع صلوۃ و سلام اور دعاؤں پر اپنے اختتام کو پہنچا۔

اجتماع میں یونیورسٹی کے ممبران نے نگران شوریٰ کے ساتھ ملکر ادارے کے احاطے میں شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔