20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
31 دسمبر2019 ء بروز منگل کو اسلام آباد ریجن
کے نئے زون ( واہ کینٹ زون ) کا مدنی مشورہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ گرین سٹی واہ کینٹ میں ہوا جس میں پورے زون کے علاقہ مشاورت تا اراکین
زون ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر
جانشینِ و صاحبزادہ عطار مولانا عبید رضا عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں تشریف لا کر عاشقانِ رسول کو
مدنی پھول عطا کئے اوراسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے
درود پاک کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ذمہ داران کو مدنی کاموں کے لئے وقت دینے، احساس ِذمہ داری کرنے اور شعبے کی ترقی کے لئےپلان مرتب کرنے کا ذہن دیا۔ رکنِ شوریٰ نے
تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو شعبے کے مدنی کاموں کے اہداف دیئےاور نئے اراکینِ
زون کے تقرر کااعلان بھی فرمایا۔ (رپورٹ:شفیع
الرحمن، مجلس اثا ثہ جات اسلام آباد ریجن آفس واہ کینٹ زون)