ہمشیرِ مفتی قاسم عطاری کے سوئم  پر محفلِ نعت کا اہتمام

مفتی قاسم عطاری کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

پچھلے دنوں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی چھوٹی ہمشیرہ (محمد عثمان عطاری کی اہلیہ) کا فیصل آباد میں کینسر کے عارضے کے سبب 31 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔

یکم جنوری 2020ء کو ان کے سوئم کے موقع پر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں عزیز واقارب اور اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مفتی اہلِ سنّت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔