دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سے ایک شعبہ  مجلس المدینۃ العلمیہ بھی ہے جس کے تحت دینی کتابوں کی تصنیف وتالیف اور بزرگانِ دین کی کتابوں کے ترجمے کئے جاتے ہیں ۔یہ شعبہ اب تک 566کتابوں پر کام کر چکا ہےاور آگے مزید کتابوں کی تصنیف وتالیف کرنے کی طرف گامزن ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسی شعبے کی بلڈنگ میں باقاعدہ تعمیر کا جاری ہے جس پر کم و بیش ایک کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔تمام عاشقانِ رسول سے اس کے تعمیر میں بھر پورتعاون کرنے کی درخواست ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے امید ہے کہ اس کی تعمیر میں تعاون کرنے والے بھی اس ثواب کے حقدار ہوں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/AbdulHabibAttari/photos/a.418797851564438/2456775337766669/?type=3&theater