20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
28 دسمبر 2019 ءبروز ہفتہ کو بلوچستان کے شہر بیلا میں بیلا ڈویژن
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ زونل نگران اور نگران کابینہ نے فرمایا۔ اس موقع نگران پاک نے اخلاقیات کے موضوع پر بیان فرماتے
ہوئے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی
نیز
نگران زون اور نگران کابینہ کی مشاورت سے بیلا ڈویژن کے نئے نگران کی تقرری اور21جنوری سے سات دن کا فیضان ِنماز کورس فیضان ِآدم مسجد بیلا میں شروع کروانے کا اعلان بھی کیا جبکہ 29 دسمبر بروز اتوار کو دونوں ذمہ داران نے بیلا
میں زیرِ تعمیر ” فیضان عثمان غنی مسجد “کا
دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ
لیا۔ (رپورٹ:جہاں زیب عطاری نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ
اوتھل ڈویژن بلوچستان)