دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
اظہر عطاری نےننکانہ کابینہ کی وار برٹن
ڈویژن کا مدنی دورہ فرمایا۔ جہاں آپ نےجامعۃالمدینہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے
اجتماع ِ میلاد میں پردے میں رہ کر سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں شریعت کے دائرے میں رہ کر زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے جامعۃالمدینہ للبنات سے درسِ نظامی مکمل کرنے
والی اسلامی بہنوں کی ردا پوشی کا اعلان بھی فرمایا۔اس کے بعد رکن شوریٰ نے نگینہ
مسجد غلہ منڈی میں جمعۃالمبارک کے اجتماع میں بیان فرمایااور نماز کی ادائیگی کے
بعد عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی فرمائی جبکہ نمازِ مغرب کے بعد مدنی مرکز دعوتِ
اسلامی مدینہ مسجد میں ہونے والے سالانہ اجتماعِ غوثیہ میں سنتوں بھرا بیان
فرمایا۔ اس اجتماع میں مختلف علاقوں سے
بڑی تعداد میں عاشقان رسول قافلے کی صورت میں شریک ہوئے جبکہ مولانا اشفاق رضوی (امیر سنی علماء کونسل )کی قیادت میں علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔آخر میں نماز
عشاء کے بعد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والی مدرسۃالمدینہ کی نئی
بلڈنگ کا افتتاح فرماکرمدرسے کا نام مدرسۃالمدینہ فیضانِ فاطمۃالزہرہ للبنات رکھا اور داخلوں کے آغاز کا اعلان
بھی فرما دیا۔ اس پُر مسرت موقع پر محسن
بگہ(سابق وائس چیئر مین) ،جاوید بگہ،مولانا سجاد سیالوی اور چودھری سعید
کی قیادت میں اہلِ علاقہ نے رکنِ شوریٰ کا
پُر جوش استقبال کیا۔ رکن شوریٰ نے بیان فرماتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبے
جامعۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے ساتھ مل کر مزید اچھے انداز میں مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور وہا ں کی
زیر تعمیر مسجد فیضانِ غوث الاعظم کا کام
جلد مکمل کرنےاور فیضانِ زم زم کی تعمیرات کا آغاز کرنے کا ذہن بھی دیا۔