دعوتِ اسلامی  کے تحت گڈاپ زون میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صحرائے مدینہ گڈاپ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12مدنی کام ، تقرری جائزہ سے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد اکبر عطاری،نگرانِ زون گڈاپ کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے  گلشن معمار کابینہ کے گارڈن سٹی کراچی میں ایک مسجد کے پلاٹ کا وزٹ کیا اور وہاں کے ذمّہ داران کو جلد تعمیرات کے حوالے سے نکات دئیے۔



دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوادر زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔ 


پچھلے دنوں کشمیر میں آنے والے زلزلے سے کشمیر کے چند شہروں میں بہت زیادہ مالی و جانی نقصان ہوا، اس موقع پر امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے جاتلاں کشمیر میں متاثرین کی گھر گھر جا کرا مداد کی، متاثرین کو راشن، کپڑے، دالیں، چاول اور پانی کی بوتلیں دیں۔ اب تک صرف ایک شہر جاتلاں کشمیر میں ہی تقریبا 300 سے زائد خاندانوں کی دعوتِ اسلامی نے خیر خواہی کی۔


دعوت ِاسلامی کے تحت حب چوکی بلوچستان میں لسبیلہ کابینہ کے ذمّہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں اراکینِ کابینہ اور ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے  ،ہر ماہ قافلے میں سفر اور اپنے علاقے کی مساجد میں درس کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرو اشاعت)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ  ہواجس میں مجلس آئمہ مساجد ، مجلس قافلہ اور مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ داران نےشرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے 13اکتوبر 2019ءکو ہونے والے نگرانِ شوریٰ کے مدنی مشورے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 2اکتوبر 2019ء کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔نگرانِ زون نے معافی و درگزراور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے سنّتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔ اس موقع پر نگران کابینہ بھی موجود تھے ۔(محمد خالد عطاری ، نگرانِ کابینہ )


دعوتِ اسلامی کے تحت گول مارکیٹ  ناظم آباد ڈویژن کی جامع مسجد فیضانِ حسان میں ذیلی اور ڈویژن مشاورت کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہو ا جس میں نگرانِ ڈویژن نےشرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور علاقائی دورہ کے اہداف طے کئے۔(محمد یونس عطاری، ڈویژن نگران)


پچھلے دنوں میر پور کشمیر میں زلزلے کے  شدید جھٹکے محسوس کئے تھے جس کے باعث کئی انسانی جانیں لمحہ بھر میں لقمۂ اجل بن گئی تھیں، سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ کروڑوں کی املاک کا مالی نقصان ہوا تھا۔

ایک آٹھ منزلہ عمارت بھی اس زلزلے کی لپیٹ میں آئی۔عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث میر پور کشمیر میں موجود یہ آٹھ منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ عمارت ٹوٹ کی دائیں یا بائیں نہیں گری بلکہ زمین کے اندر دھنس گئی۔ خوش قسمتی سے اس وقت یہ عمارت مکمل خالی تھی لہٰذا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ کروڑوں کی ملکیت یہ عمارت اور اس میں موجود سامان تمام کا تمام زیرِ زمین چلا گیا۔ عمارت کے برابر میں ایک کوٹھی بھی موجود تھی ، اسے بھی زلزے کے جھٹکوں نے شدید نقصان پہنچایا۔


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوتھل بلوچستان میں حلقہ اور ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن نےشرکا کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے 12مدنی کام، قافلوں میں سفر اور مسجد درس بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت )


دعوت اسلامی     کے تحت لاہور کے شہر وزیرآباد کے علاقے ٹھٹھی آرائیاں میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے ”حسنِ اخلاق“ کےحوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقے میں مدنی کام کو مضبوط کرنے اورہر ماہ کم از کم 3 دن کے قافلے میں خود بھی سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔ نگرانِ زون نے شرکا کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ 72مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ (محمد ذوالفقار عطاری، نگران کابینہ وزیرآباد)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری کے والد محترم حاجی یعقوب گنگ  عطاری کا30ستمبر 2019ء بروز پیر رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا۔ مرحوم کے انتقال پر کثیر علمائے کرام نے مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اورمرحوم کے لئے دعائیں کیں۔ چند علمائے کرام کے تعزیتی پیغام یہ ہیں:

چیئر مین رؤیتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن صاحب کا تعزیتی پیغام

دعوتِ اسلامی العالمی کے رکنِ مجلس جناب حاجی عبد الحبیب عطاری حفظہُ اللہ تعالیٰ کے والدِ ماجد محترم حاجی یعقوب گنگ رحِمہُ اللہ تعالیٰ کا انتقال ہوگیا ہے۔

ہم بارگاہِ ربُّ العزّت میں دعا گو ہیں کہ وہ اپنے پیارے حبیب مکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقہ سے مرحوم کو مغفرتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ ان کی نیکیوں کو اپنی بارگاہِ عالی میں مقبول ماجور فرمائے۔جناب حاجی عبد الحبیب عطاری کی دینی و تبلیغی خدمات کو ان کے لئے تاقیامت صدقۂ جاریہ فرمائے۔ اُن کو اور ہم سب کو آخرت میں سیّد المرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت نصیب فرمائے۔

نیز اللہ تعالیٰ جناب حاجی عبد الحبیب عطاری اور مرحوم کے تمام لواحقین اور اقارب کو صبرِ جمیل عطا فرمائےاور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔(یکم اکتوبر2019ء مفتی منیب الرحمٰن)

محمدفیاض احمداویسی رضوی صاحب کا تعزیتی پیغام

وہ میرے سفرکے امیرتھے

غالبا سن 2017ء ؁ فقیر کراچی سے پی آئی اے کی فلائٹ سے مدینہ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً حاضری کے لئے جارہا تھا۔ امیگریشن کے بعد انتظارگاہ کی طرف جاتے ہوئے ایک نورانی شکل والے بابا دیکھائی دیئے فقیرکے ذہن میں حضورنبی کریم رؤوف ورحیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان یادآیا جس کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے کہ: ” سفرپہ جاتے ہوئے ایک امیرمقررکرلیا جائے تو سفرآسان ہوتا ہے“ فقیرنے سوچا مبارک سفرہے بابا جی کا چہرہ سنّتِ رسولصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم (داڑھی شریف ) سے سجا ہے اور چہرہ بھی نورانی ہے کیوں نہ آج کے سفر کا انہیں امیربنالیا جائے، فقیران کے نزدیک ہوا اور پوچھا بزرگو ں کہا جارہے ہیں؟ بڑے ادب واحترام اور خوشی سے جھوم کر کہنے لگے مدینہ شریف اب یقین ہوگیا کہ ان کا چہرے کی طرح دل بھی نورانی ہے، فقیر نے عرض کیا پھرآپ ہمارے سفرکے امیرہیں کہنے لگے آپ ماشَاءَ اللہ صحت جوان ہیں امیرآپ ہیں، فقیرنے کہا آپ عمرمیں علم اور عمل میں بڑے ہیں سفرمبارک ہے امیرکے لئے میرا انتخاب صحیح ہے خوش طبعی کرتے ہوئے کہنے لگے کہ میں ضعیف ہوں آپ کا سامان نہیں اُٹھا سکوں گا ، فقیرنے عرض کیا آپ کے اوراپنے سامان اُٹھانے کی ذمّہ داری میرے سپرد کردیں وہ ائیرپورٹ میں چائے پینے کے لئے ہوٹل میں جانے لگے تو کہاچلیں آپ کو چائے پلاؤں، فقیرنے کہا آپ چلیں تشریف رکھیں میں چائے لاتا ہوں کہنے لگے میراکارڈ ہے اسی کے ذریعے پیمنٹ ہوتی ہے فقیرانتظارگاہ میں چلاگیا تھوڑی دیربعد وہ تشریف لائے تو اعلان ہوا مدینہ منّورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً جانے والے مسافرجہازمیں تشریف لے جائیں، ہم جہاز میں جانے لگے تو میں نے عرض کیا آپ امیر ہیں آگے چلیں جہازمیں ہماری سیٹیں قدرے دورتھیں مگردل قریب تھے مدینہ منورہ پہنچے تو امگریشن کی طرف جاتے ہوئے فقیر نے انہیں آگے رہنے کا عرض کیا کہ آپ امیرہیں پھر حصولِ سامان کے بعد فقیرباہرآگیا احباب لینے آئے ہوئے تھے میں نے عرض کیا حاجی صاحب آپ میرے ساتھ چلیں کہنے لگے جزاک اللہ خیرمجھے لینے کے لئے بچے آئے ہونگے ، میں اپنے رہائش گاہ چلاگیا دودن بعد حرم نبوی شریف غالباً باب ِبلال کے اندرملے ،فقیرنے عرض کیا حاجی صاحب آپ میرے امیر سفرہیں تو مسکرادیئے مصافحہ کرنے کے بعد چل دیئے چندبعد حاجی محمدحنیف اللہ والہ کے ساتھ مدینہ منورہ میں کہیں ملے تو انہوں نے میرا تعارف کرایا کہ حضرت فیض ملت رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے ہیں اوران کا بھی تعارف کرایا کہ یہ حاجی عبدالحبیب قادری عطاری کے والدمحترم حضرت حاجی محمدیعقوب قادری ہیں فقیر نے کہایہ تومیرے سفرمدینہ طیبہ کے امیرہیں آج جب ہمیں ایک دوسرے کا تعارف ہوا خوشی مزیدہوئی پھر حضرت قطب مدینہ کے آستانہ پر بارہا مرتبہ ملے جب ملتے تو فقیرانہیں امیرسفرکہہ کریاد کرتا بہت خوش ہوتے بہت ہی شفیق انسان تھے کم گو تھے محبتِ مدینہ طیبہ سے سرشارتھے، اکثران سے مدینہ منورہ میں ملاقات ہوتی تھی دو دن قبل ان کی بیماری کی اطلاع ملی تو فقیرنے بہت دعا کی آج 30محرم الحرام 1441ھ پیرشریف کو ان کے انتقال کی خبرسن کرصدمہ ہوا اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ اللہ تعالی ان کی بے حساب مغفرت فرمائے ،نبی کریمصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت نصیب فرمائے۔ پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ اٰمین ثم اٰمین

(مدینے کا بھکاری الفقیرالقادری محمدفیاض احمداویسی رضوی جامعہ اویسیہ رضویہ سیرانی مسجدبہاولپور)