دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفوررضا عطاری کی دعوتِ اسلامی کے وفد کے ہمراہ  گورنر ہاؤس آمد، گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی اور انہیں امیرِ اہلِ سنت کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ رمضان“ اور دیگر کتب تحفے میں دیں۔ رکنِ شوریٰ نے گورنر پنجاب کو دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کی کاوشوں کے بارے میں بریف کیا اور شجر کاری سے متعلق بانیِ دعوتِ اسلامی کا تحریر کردہ رسالہ ”درخت لگائیے ثواب کمایئے“ تحفہ میں دیا۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر گفتگو کا تبادلہ بھی ہوا۔