دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان کے شہر اوتھل میں 21دسمبر 2019 ءبروز ہفتہ اوتھل ڈویژن نگران اسلامی بھائی نے گورنمنٹ ہائز سیکنڈری اسکول اوتھل کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے رضوان مرزا  (اسکول پرنسپل )اور دیگر اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کیں نیز اسکول میں ہونے والی اسمبلی میں طلبہ کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں دنیوی علوم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: محمد جہاں زیب عطاری نشرواشاعت گوادر زون)