کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج12دسمبر2019ءکو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

مدنی چینل پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چیئر مین کالونی واہ کینٹ سے ہفتہ وار اجتماع براہ راست نشر کیا جائے گا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرتوں کے نظارے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema