(کراچی رپورٹ) شہرِ کراچی کو موسلا دار بارش نے جل تھل کر دیا، مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،کئی مقامات پر بجلی غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق27 ستمبر 2019ء جمعۃ المبارک کی دوپہر کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، سڑکیں تالاب بن گئیں، سرجانی ٹاؤن، ملیر، گلشن حدید، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، کورنگی، ملیر، اسٹیڈیم روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں بارش سے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ سائٹ ایریا میں 2 جبکہ لیاری اور کلفٹن میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔ عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ ان قیمتی جانوں کے ضیاع پر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کیجئے۔ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفٹرشاکس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد میں اللہ کے حضور استغفار کا ورد کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قوم سے اپیل کی تھی کہ جمعہ کو یوم استغفار منایا جائے، علمائے کرام نماز جمعے کے بعد خصوصی طور پر دعائیں کروائیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے باعث میر پور کشمیر میں مختلف حادثات کے دوران 49 افراد جاں بحق جبکہ چھ سو چودہ زخمی ہوئے، جبکہ پنجاب میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔این، ڈی، اے کے مطابق زلزلے کے باعث مجموعی طور پر 450 گھروں کو نقصان پہنچااور کوٹلی کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر تباہ ہواہے۔

واضح رہے کہ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی زلزلہ زدگان کے لئے خصوصی دعا فرمائی تھی اور دعوتِ اسلامی کوان کی جانی و مالی امداد کی خصوصی ہدایات جاری فرمائی تھیں۔ امیر اہلِ سنت کی ہدایات پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ تمام عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی امداد کریں۔

امیر اہلِ سنت کا زلزلہ زدگان کے نام پیغام جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے۔

https://news.dawateislami.net/zalzala-amer-e-ale-sunnat-izhar-e-afsos


مبلغِ دعوتِ اسلامی اور  لاہور زون کے شعبۂ تعلیم و مجلس ڈاکٹرز کے رکن محمد ثوبان عطاری کے والد صاحب شہان مرشد 71 سال کی عمر میں آج 25 ستمبر 2019ء بروز بدھ صبح 10 بجے انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی پوری ٹیم ثوبان سے ان کے والد صاحب کے انتقال پر تعزیت کرتی ہے۔ اللہ پاک مرحوم کو غریقِ رحمت فرمائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حافظ آباد گوجرانوالہ زون لاہور ریجن میں ذمّہ داران کا اجلاس ہو جس میں ڈویژن نگران،ارکین کابینہ،اطراف کابینہ ذمہ داران اور اطراف ڈویژن ذمہ دارن نے شرکت کی ۔نگرانِ زون نے ذمّہ دارن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی  اورمدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد جواد عطاری ، ابینہ کار کردگی ذمہ دار)


اللہ پاک کے فضل وکرم اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظرِ عنایت سے دعوت ِاسلامی195سے زائد ممالک میں 108سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دینِ متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے ۔ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں مزید بہتری کے لئے وقتاً فوقتاً اجلاس ،اجتماعات اور تربیت کا سلسلہ جاری رہتاہے ۔اسی سلسلے میں 27ستمبر2019ءبعد نمازِ جمعہ تانمازعصر ٹھٹھہ کابینہ کی جامع مسجد بیت المکرم گجو میں ایک تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اراکینِ شورٰی حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امینِ قافلہ خصوصی شرکت فرمائینگے۔ ذیلی تا کابینہ سطح کے تمام ذمّہ داران سےدرخواست کی جاتی ہے کہ اس تربیتی اجتماع میں خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی دعوت دیں۔


امیر اہلِ سنت کے چاہنے والوں کے لئے خوشی کی خبر آگئی،”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“  اب لارہا ہے امیر اہلِ سنت کی خاص مدنی خبریں اپنی ویب سائٹ پر۔۔۔۔

تفصیل:بلا شبہ اللہ پاک نے شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنے اولیا کا پَرتَو بنایا ہے۔ان کی ہر ہر ادا سے سنتِ مصطفٰے کی خوشبو آتی اورصحابہ و اہلِ بیت کی محبت چھلکتی ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اقوال، آپ کے افعال اور آپ کے اعمال اس دور کے افراد کے لئے قابلِ تقلید ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کا ایک مشن یہ بھی ہے کہ امیر اہلِ سنت کی تحریرات، پیغامات اور مصروفیات سے عوام کو باخبر رکھا جائے۔اس کام کو بہتر انداز سے انجام دینے کی غرض سے 23 ستمبر 2019ء کو ایک نمائندۂ خاص ابو عاطف مدنی کا تقرر کیا گیاہے جو امیر اہلِ سنت سے متعلقہ مدنی خبریں دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو فراہم کیا کریں گے۔دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی اور شعبہ ذمہ دار محمد عمر فیاض عطاری مدنی نے ان سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مدنی خبریں ویب سائٹ پر مزید اچھے انداز میں اپلوڈ کرنے کے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہر ہفتے  بعد نما زِ عشاء مدنی مذاکرہ شروع ہوجاتا ہے جس میں امیرِ اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے حکمت بھرے نکات سے عاشقانِ رسول کی تربیت اور ان کے سوال کے جواب عطا فرماتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے جس کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول علمِ دین سے روشناس ہوتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں 21 ستمبر2019ء بروز ہفتے کو علاقہ مشتاقِ مدینہ اورنگی کابینہ میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھرے نکات سے فیضیاب ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور پنجاب میں واقع بحریہ ٹاؤن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں پر آنے والے اخراجات کے بارےمیں بتایا اور انہیں مدنی کاموں میں بھرپور تعاون کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں مبلغِ دعوت اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔


پنجاب پاکستان کے صنعتی ایریا فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری مالک کے گھر پر دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ مجلس کورسز کے نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو  دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا نیز انہیں فیضانِ نماز کورس کی ترغیب دلائی جس پر فیکٹری مالک محمد آصف نے 7دن کے فیضانِ نماز کورس کرنے کی نیت کی اور اپنی فیکٹری کے ملازمین کو بھی 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کرانے کا عزم کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  مدنی مرکزفیضان مدینہ حسن ابدال کے محلہ روشن پورہ میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت اسپیشل افراد(گونگے، بہرے،نابینا) کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ واہ کینٹ کابینہ کے نگران اور ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ نگران کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا جس کی ریجن ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت ضلع اٹک پنجاب کے علاقے پیپلزکالونی میں واقع گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹو اسکول میں بچوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ مجلس اسپیشل افراد کے ذمّہ دار نے بچوں میں صفائی کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی بھی کی گئی۔ بعدازاں  ذمّہ داران نے مختلف کلاسز میں جاکر بچوں کو اشاروں کی زبان میں پانی پینے کے آداب اور سنتیں بھی سکھائیں۔


دوست وہ ہو جسے دیکھ کر اللہ پاک یاد آجائے،جس کی باتیں سن کر آخرت کی طرف رغبت پیدا ہو ، دوست وہ ہے جو گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت دلانے والا ہو اور یہی پیغام دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی اپنے اطراف میں لوگو ں کو نیکی کی دعوت کے ذریعے پہنچاتے ہیں۔دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات حصولِ علمِ دین کاایک بہتر ین ذریعہ ہیں جس میں شرکت سےہم اخروی اور دنیاوی معاملات باآسانی سیکھ سکتے ہیں،کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں19ستمبر2019ء بروز جمعرات کو ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جس میں ہزاروں عاشقا نِ رسول شریک ہوئے اور ذکر اللہ کے ساتھ اللہ کے حضوردعائیں بھی کیں۔ان ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے اراکین اور مبلغین نے سنّتوں بھرے بیانات کئے جبکہ ان اجتماعات میں مدرستہ المدینہ بالغان بھی لگائے گئیں ۔


دنیا بھر میں سنّتوں کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  نے اپنا سفر کراچی سے شروع کیا اور آج اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا کےکئی ممالک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے۔ دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کے جذبے سے سرشار ہوکر شہرشہر، گاؤں گاؤں اور بیرون ممالک میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہے ہیں اور مسلمانوں کی اصلاح کے ساتھ غیر مسلموں کو دین اسلام کی دعوت پہنچارہے ہیں جس کی برکت سے ہزاروں مسلمانوں کی اصلاح اور سینکڑوں غیر مسلموں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دینِ اسلام قبول کیا اور پھران میں کئی مبلغ ِدین کے ساتھ عالِم دین بھی بن گئے۔

عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس بیرونِ ملک کے تحت ہونے والے سات دن کے تربیتی اجتماع میں افریقی ممالک سے آئے ہوئے چند اسلامی بھائیوں نےجامع مسجد فیضانِ اسلام ڈیفنس کراچی میں منعقدہ ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان عاشقانِ رسول سے ان کے دعوتِ اسلامی سے منسلک ہونے اور دینِ متین کی خدمت کرنے کے حوالے سے تاثرات بھی لئے نیز مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے کراچی میں رہنے والے عاشقانِ رسول کو فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔