دعوتِ اسلامی کے تحت  9 دسمبر بروز پیر 2019 ء کو دھنوٹ میں سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور شہر کے تاجر حضرات سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔اس موقع پر نگرانِ کابینہ بہاولپور نےسنتوں بھرا بیان کیا جس میں پیارے آقا ﷺکے معجزات اور پیاری پیاری اداؤں کے متعلق نکات ذکر کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کوسیرت مصطفیٰﷺ کو اپنانے، نمازوں کی پابندی کرنےاور 13دسمبر کو راہِ خدا میں سفر کرنے والے قافلے کےہمراہ سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رمضان عطاری، مجلس مدنی قافلہ رضوی ریجن)