26 جمادی الاولٰی, 1441 ہجری

: : :
(PST)

5 دسمبر بروز جمعرات کی صبح بلوچستان کے شہر اوتھل کے علاقے موضع چھب مانڈڑہ میں مقیم مدرسۃالمدینہ اوتھل کے خود کفالت ذمہ  دار عبدالحکیم عطاری کی والدہ انتقال کرگئیں تھیں۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے خوداپنی والدہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر ڈویژن نگران و دیگر ذمہ داران سمیت متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭ سردار غلام فاروق شیخ (چیف ٹرائیل)٭سید حیدر شاہ بخاری٭ وڈیرہ رحیم بخش جاموٹ ٭وڈیرہ حاجی حسین جاموٹ ٭ لاکھڑا فلک شیر(S.H.O) ٭اعجاز علی (P.S) ٭وڈیرہ میراں مانڈڑہ ٭قاری شکراللہ عطاری ومدرسین وعملہ ٭رفیق تبسم ٭قاضی یاسر ٭محمد حنیف چنا اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو سپرد خاک کرنے کے بعد اسلامی بھائیوں نے نعت خوانی اور دعائےمغفرت کی۔ (جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)