دعوتِ اسلامی کی ٹیسٹ مجلس کے ذمہ دار  راؤشہزاد مدنی 26 نومبر2019 ء بروز منگل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے!اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے رہائشی علاقے کورنگی نمبر ½ 2 نزد بلال چورنگی کی جامع مسجد حسام الحرمین میں بعد نمازِ عشاء ادا کی گئی جس کی امامت مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے فرمائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمدعمادعطاری مدنی اور حاجی محمدعلی عطاری سمیت کثیر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔ جواں سالہ راؤشہزاد مدنی کے انتقالِ پُر ملال خبر کے ملنے پر رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری اور نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کی۔

رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے اپنے پیغام میں کیا کہ “آج دوپہر کو جب یہ خبر ملی کہ راؤشہزاد مدنی اچانک دنیا سے چلے گئے تو تھوڑی دیر کےلئے سکتے میں آگیا۔ اتنی جوان موت آہ!!! جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جاہ ہے تماشہ نہیں ہے ۔اللہ مجھے اور آپ سب کو ایمان پر استقامت دےاور آخرت کی تیاری کی توفیق عطافرمائے۔اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔میری زندگی میں جو ٹوٹے پھوٹے نیک اعمال ہیں راؤشہزاد مدنی کو ایصال کرتا ہوں اللہ قبول کرے۔آج ان کی قبر کی پہلی رات اللہ پاک آسان فرمادے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔”

رکن شوری حاجی شاہد عطاری مدنی کا کہنا تھاکہ “مجلس اجارہ کے سید اسد نے بتایا کہ راؤشہزاد مدنی انتقال کرگئے، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں ان کے والد محترم راؤ سلیم اور دو بھائی یوسف عطاری اور فراز عطاری سے تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ مرحوم کو غریقِ رحمت فرمائے اور ہم غافلوں کو بھی موت کی تیاری توفیق عطا فرمائے۔ حوصلہ رکھیئے گا۔

زباں پر شکوۂ رنج و الم لایا نہیں کرتے

نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے