کراچی(اسٹاف رپورٹر) محفل نعت  اینڈ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن میں دعوتِ اسلامی کو اعترافی شیلڈ دے دی گئی، اعترافی شیلڈ مجلس رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری نے وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت و جماعت کے تحت 26نومبر 2019ء بروز منگل کراچی کلب اینکسی (Karachi Club Annexe) میں محفل نعت اینڈ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی علما و مفتیانِ کرام اور مختلف سرکا ری عہدیداران سمیت  دعوت اسلامی  کی مجلسِ رابطہ کے محمدیوسف سلیم عطاری  نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران چیئرمین رؤیتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن صاحب، مفتی عابد مبارک صاحب، مولانا رفیق پردیسی صاحب اور حاجی رفیق سلیمان نے دعوت اسلامی کو خدمات اہلِ سنّت میں مثالی  کردار ادا کرنے پر اعترافی شیلڈ  بھی پیش کی گئی جسے محمدیوسف سلیم عطاری  نے وصول کیا۔