کراچی:(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات (27 نومبر 2019ء) بروزبدھ بعدنمازعشاء عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہاؤس نمبر 102 خیابان راحت لائن 6 کراچی میں منعقد کیا جائے گا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ قرب و جوار میں بسنے والے تمام عاشقان ِرسول سے گزارش ہے کہ اس اجتماع پاک میں شرکت فرما کر علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔