دعوت  اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ اراکین مختلف مدنی کاموں کے لئے ملک وبیرونِ ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں اسی سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ پنجاب کے دورے پر ہے۔دورانِ دورہ بہاول نگر کے علاقہ منڈی کے مدرسہ میں پہنچے جہاں قافلہ اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد شاکر عطاری مدنی، مجلس قافلہ)