مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں ایوان اقبال لاہور میں ختم قرآن اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین مولانا عبدالحبیب عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے بیانات کئے۔ اجتماع سے بیان کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا کہنا تھا کہ لاہور ریجن میں گیارہ ہزار سے زائد مدارس المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں جن میں 40 ہزار سے زائد اسلامی بھائی قرآنِ پاک کی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں 150 سے زائد اسلامی بھائیوں نے ناظرہ قرآن مکمل کرلیا ہے اور آج کی یہ تقریب انہیں کے اعزار میں رکھی گئی ہے۔

تقریب سے رکنِ شوری مولانا عبدالحبیب عطاری نے بھی بیان کیا اور ہال میں موجود اسلامی بھائیوں کو 24 نومبر بروز اتوار ہونے والے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ ملانے اور امیراہلِ سنّت کی مایہ ناز تصنیف فیضانِ نماز کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری بھی شریک تھے۔