
حیدر آباد میں واقع دارالمدینہ لطیف آبا د کیمپس 1
میں کلاس th
4 میں میرا پسندیدہ موسم کے عنوان سے سر گر می کا انعقاد کیا گیا جس میں
طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اوراپنے پسندیدہ موسم پر مختلف پروجیکٹ بناتے ہوئے کلاس پریزنٹیشن دی جس سے طالبا ت کی معلو ما ت میں
اضافہ ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل نے کلاس میں جا کر بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گلشن کیمپس
میں کلاس 4thکی طالبات کے درمیان مضمون نگاری
کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جس کا عنوان ”میرا پسندیدہ موسم“تھا۔ طالبات نے
بورڈ پر لکھے گئے ٹیچر کے نکات کو مدِ نظر رکھتے ہوئےعنوان ، خیالات ،مشاہدات
،معلومات اور اختتامیہ کو استعمال کرتے ہوئےمضمون نگاری کی۔ اس مقابلے کا مقصد طالبات میں غور و فکر اور مشاہدے کی صلاحیتوں کی نشونما
کرنا ہے تاکہ وہ ربط و تسلسل کے ساتھ کسی بھی موضوع پر اظہار خیال کرسکیں۔

پچھلے دنوں میلاد روڈ پر دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکولنگ سسٹم (دعوتِ اسلامی) میں بچوں کو مختلف ایکٹیوٹیز کے ذریعے پوزیشن الفاظ سکھائے گئے ۔

16دسمبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی کے
علاقے کورنگی نمبر 2 میں شیخ راجپوت انجمن اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرزسے ملاقات کی
اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور
مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
نواب شاہ کے علاقے منوا آباد میں The
Kids Schoolاور Al Wahab Public School کی پرنسپلز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اسٹاف ممبران کے درمیان درس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے درس کروانے کی یقین دہانی کروائی
۔

دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں
بلدیہ اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز اسلامی بہنوں
کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم کی ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں دعوتِ اسلامی کے تحت دی
ریڈ اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز کے درمیان مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم کی ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور درس دینے کی ترغیب دلائی
جس پر اسکول کی پرنسپل نے اسکول میں ”فیضان نماز“ سے درس بھی شروع کر دیا
ہے ۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی میں
دی کریئیٹرز اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں 10
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔شعبۂ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2019ء بروز پیر کراچی کے
علاقے کریم آباد میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مینا بازار کی لیڈی
ورکرز سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں
کو نمازوں کی پابندی کرنے اور درست تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے
کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ
لینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت 16 دسمبر 2019ء بروز
پیرکراچی کے علاقے ڈرگ کابینہ (شاہ
فیصل کالونی نمبر3) میں شخصیات
اسلامی بہنوں کے درمیان محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ زون مشاورت مجلس رابطہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
درست تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم
حاصل کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا ۔ محفلِ نعت کے اختتام پر
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے دعا کروائی۔

16 دسمبر2019ء بروز پیر
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دو پالرزکی بیوٹیشن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے کراچی کے علاقے مدنی کالونی (دھوراجی
کالونی) میں ایک پارلرکی بیوٹیشن سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔