اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں سکھر کابینہ اولڈ سکھر کے علاقے دُبہ روڈ میں مدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت25 دسمبر 2019ء کو  بلدیہ کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بلدیہ کابینہ کی نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ  اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2019ءکوگڈاپ کابینہ کے ایک علاقے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کی برکت سے پانچ اسلامی بہنوں نےمدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دار المدینہ میں شعبہ دینیات کے تحت شعبہ دینیات کےرکن مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کی  جانب سے قاریات و معلمات اسلامیات اور دینیات کوآرڈینیٹر کا تربیتی سیشن ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے طریقۂ تدریس اورطلبہ کی تنظیمی ، شرعی اور اخلاقی تربیت کیسے کی جائے پر نکات اور اہم اصول بیان کئے۔


24 دسمبر2019ء کو مجلسِ رابطہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی ریجن مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ کھارادر میں (Housing Cooperative Police Department) سے وابستہ خاتون سب انسپکٹرسے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


 24 دسمبر2019ء کو مجلسِ رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی ریجن مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ کھارادر میں مختلف سیاسی شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔


 24 دسمبر2019ء کو کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں کابینہ سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سٹیزن گرامر اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ پرنسپل نے اچھے اور حوصلہ افزا تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  23 دسمبر2019ءکو فیصل آباد کے علاقے گلشن حیات میں ایک بزنس مین کے گھر شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وا بستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے  تحت24 دسمبر2019ء کو سبی بلوچستان میں تاجر شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وا بستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


24 دسمبر2019ء کو فیصل آباد ریجن مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے شاہ کوٹ میں 3G کمپنی مالکان کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت23 دسمبر2019ء کو  ڈگری کے علاقے شاہی بازار میں ایڈووکیٹ کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ڈویژن سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیااورمحفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت23دسمبر2019ء  کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح اورکابینہ تا ذیلی سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی وقت پر درست انداز میں جمع کرانے نیز شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔