دعوتِ اسلامی کے تحت 21دسمبر بروز ہفتہ کو کراچی کے علاقے آدم جی نگر بلاک”B“میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پرمجلس رابطہ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ للبنات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔محفل کے اختتام پراسلامی بہنوں نے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرستہ المدینہ میں ایڈمیشن لینےکی نیت کا اظہارکرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت21 دسمبر2019 ء بروز ہفتہ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایم ایس اسکول،فیلکن گرامر اسکول،سر جمال کالجیٹ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز،انچارج ،ٹیچرز، میڈیکل اور انجینئرنگ اسٹوڈنٹس سمیت 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف کورسز میں شرکت کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20 دسمبر2019 ء  بروز جمعۃالمبارک کو کھڑیانوالہ فیصل آباد میں قائم پاک جونیئر اسکول کی ٹیچرز اور پرنسپل کے درمیان درس اجتماع کا انعقاد کیا جس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت24 دسمبر2019ء بروز منگل کو  ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں مزید بڑھانے، مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف کا تعین اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ریجن نگران نےجوہر ٹاؤن لاہورمیں علاقائی دورہ  کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتےہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 24دسمبر2019ء بروز  منگل پاکستان مجلس مشاورت کی تمام اسلامی بہنیں (ریجن نگران ، تنظیمی و اداراتی شعبہ ذمہ داران) کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستا ن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشیڈول و ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے، سفر شیڈول ، تقرریوں کے نظام ، ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو مضبوط بنانےاور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔


‪‫دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے سلسلے میں گزشتہ دنوں حنفی ریجن نگران نےعزیز آباد کراچی میں علاقائی دورہ کیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتےہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے   شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت مدرسۃ المدینہ سدھار فیصل آباد زون میں ایک طالبہ بنت عاصف نےدوماہ میں ناظرہ قرانِ کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت22دسمبر2019ء بروز اتوارسکھر زون روہڑی ڈویژن کے علاقے علی واہن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا ۔


23 دسمبر2019ء کو  لیاقت آباد کراچی میں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور روزانہ غورو فکر کر کے ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


23دسمبر2019ء کو  اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت کراچی ساؤتھ سینٹرل زون ڈویژن صدر کے علاقے ریلوے کالونی میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں تقریباً35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” غصہ روکنے کے فضائل اور غصے کا علاج “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو”جنت کا راستہ “ کورس میں بھی شرکت کرنے کاذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔ تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ:

مدنی انعامات کا اجتماع بہت اچھا لگا، غصہ روکنے کے فضائل اور غصے کا علاج سن کر غصے سے بچنے کی نیت کی، آنکھ اور زبان کے قفل مدینہ کی بھی نیت کی، مدنی انعامات سے متعلق الجھنیں دور ہوئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت23دسمبر2019ء بروز پیر کراچی ایسٹ زون ملیر کابینہ ڈویژن گلستانِ مرشد میں مدنی انعامات کا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کر نے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔