
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدنی بیٹی
سابقہ سال چل مدینہ کی سعادت پانے والی نگران عالمی مجلس مشاورت ام میلاد عطاریہ کی والدہ ٔمحترمہ 21دسمبر2019ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ اسی سلسلے
میں21 دسمبر2019ءکو ملک و بیرون ملک کےتمام مدرسۃ المدینہ بالغات میں مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا اور
بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت23 دسمبر2019ء سےپاکستان کے
مختلف شہروں میں سات دن پرمشتمل بیسک آف اسلام کورس کا آغاز ہو چکا ہے۔یہ کورس9
تا 12 سال تک کی بچیوں کےلئے منعقد کیا گیا ہے۔ اس کورس میں عقائد و فقہ سکھانے کے ساتھ ساتھ مختلف ایکٹیوٹیز بھی
کرائی جائیں گی، کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہو گا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت23دسمبر 2019ء سے پاکستان کے مختلف شہروں میں
تمام اسلامی بہنوں کےلئے بالخصوص 13 تا 19
سال کی بچیوں کے لئےسات دن پر مشتمل ”فیضان ایمانیات“کورس کا آغازہو چکا ہے ۔اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 3 منٹ ہے۔ اس کورس میں عقائد اور پیارے
آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات ،صحابہ کرام علیہم الرضوان کے
عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات ، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔تمام اسلامی
بہنیں ضرور بالضرور شرکت کریں اور اور علم
دین سے فیض یاب ہوں۔
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 2 جنوری
2020ء سے " جنت کا راستہ " کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 2 جنوری 2020ء سے " جنت کا راستہ
" کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ کورس تین دن پر مشتمل ہو گا اور اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 12منٹ ہو گا ۔
٭کورس کی خصوصیات :-
اس کورس میں* نیت کی اہمیت*مختلف جائز کاموں سے پہلے کون
کون سی نیتیں کی جا سکتی ہیں ؟*63مدنی انعامات کیا ہے؟* مدنی انعامات پر عمل کرنے
کا آسان ترین شیڈول نیز(Madani
Innamat Application)
استعمال کرنا وغیرہ سیکھنے کا مواقع فراہم
کئے جائیں گے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت22دسمبر2019ء
کوحیدرآباد کابینہ ڈویژن غوث اعظم میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ
ہوا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے
بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی
انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت22دسمبر2019ء
کو حیدرآباد میں مدنی انعامات اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 61 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے ، روزانہ غورو فکر کرنے ، گھر درس دینے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں علی پور فراش کابینہ کی ڈویژن نیلورمیں اسلامی بہنوں کے
ماہانہ مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اطراف
سے کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں میں عملی طور شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے پولیس لائن صدر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سلائی سینٹر کے اونر سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات علاقہ مشاورت مجلس ذمہ دار اسلامی بہن
نے انفرادی کوشش کے ذریعے اونر آف سلائی سینٹر کو دعوتِ اسلامی کے مختلف
مدنی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں
مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 21دسمبر2019ء کو لاہور کی شاہ پور کابینہ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن اور زون مشاورت اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اوردعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق نکات دیتے ہوئے شیڈول کے مطابق تنظیمی کاموں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

جامعات المدینہ للبنات (دعوتِ اسلامی) نے 23دسمبر2019ء بروز پیر تا
31دسمبر2019ء بروز منگل تک موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ یکم جنوری2020ء بروز
بدھ سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جامعات المدینہ للبنات میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہوجائےگا۔

17 دسمبر2019ء بروز منگل اسلامی بہنوں کی
مجلس شعبہ ٔ تعلیم کے تحت کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر5 میں گورنمنٹ بوائز
اینڈ گرلز پرائمری اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں کم و بیش 50
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ سطح شعبۂ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا
جس پر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مزید فرض علوم سیکھنے کی نیت کی اور
اپنے اسکول میں درس کرنے کی نیت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
چلنے والے دارالمدینہ سیالکوٹ پاکپورہ ISS میں سے
اساتذہ کے لئےشروع ہونے والے 2019ء کے (Winter Training Program) کی تیاریاں کی گئی تاکہ اس پروگرام کو بہتر انداز میں تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔