18 محرم الحرام, 1447 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں ملتان کے
علاقے کینٹ میں ایوب ریسرچ سینٹر سے وابستہ گورنمنٹ آفیسرکے گھر مدنی حلقے کا
سلسلہ ہواجس میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےاور ہفتہ
وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔