دعوت اسلامی کے تحت 25دسمبر2019ء  کو حیدرآباد میں قائم رینجرز کوارٹر میں نئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔