14 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 22دسمبر2019 ء بروز اتوار کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں شخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں وکیل،میرج
بیورو اونر،اہل ثروت اور این جی او کی اورگنائیزر نے شرکت کی۔ اس موقع پرکلفٹن کابینہ
کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور”
ایمانیات کورس“ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔