10 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مظفرآباد ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
مظفر آباد ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، نگرانِ ڈسٹرکٹ ، نگرانِ تحصیل اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساسِ
ذمہ داری اور دینی کاموں کی ضرورت و اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں
نے اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے اجتماعات کے مقامات کی انٹری مکمل کرنے، ماہانہ
کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے،
کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے اور کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
مظفر آباد شہر کے فیضانِ صحابیات میں جاری رہائشی
کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ
اسلامی بہنوں کے بھی عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کے ذریعے لوگوں کی تربیت و رہنمائی کرتی
رہتی ہے۔
9 دسمبر 2023ء کو مظفر آباد شہر کے فیضانِ صحابیات میں جاری رہائشی
کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کورس
کرنے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مظفر آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ
صحابیات میں اسٹاف اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
8 دسمبر 2023ء کو پاکستان کے شہر مظفر آباد
میں قائم فیضانِ صحابیات میں اسٹاف اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔
اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اور دعوتِ
اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر مشاورت کی۔
بعدازاں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی اور نیتوں کا اظہار
کیا۔
شعبہ تفتیش کی
اسلامی بہنوں کے تحت سا ل 2023ء میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی
اسلامی بہنوں کے
دینی کاموں کے انتظامات کو مینج کرنے اور
ٹریننگ و ٹیسٹ وغیرہ لینے کے لئے ایک ”شعبہ
تفتیش“ بھی ہے جس کے تحت مختلف ادارتی (جامعۃُ المدینہ گرلز،دار المدینہ گرلز ،فیضان اسلامک اسکول ،فیضان ایجوکیشن) اور
غیر ادارتی شعبہ جات(قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس، گلی
گلی مدرسۃ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ بالغات ،ڈونیشن بکس ، نیو سوسائٹی
اور دیگر شعبہ جات ) کی اسلامی بہنوں میں اہم امور پر ٹریننگ اور ٹیسٹ کا
سلسلہ ہوتا ہے ۔
اس شعبے کی طرف سے سال 2023ء میں ہونے والی ٹریننگ اور ٹیسٹ کی تفصیل درج ذیل ہیں:
کل موصول ہونے والے ٹیسٹ کی تعداد:18 ہزار 401
لئے
گئے ٹیسٹ کی تعداد:17 ہزار 589
ٹیسٹ
میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 6
تربیت
حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14 ہزار 48
ٹیسٹ دینے والی اجیر اسلامی بہنوں کی
تعداد:14 ہزار54
ان
میں کامیاب ہونے والی اجیر اسلامی بہنوں کی تعداد:833
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دسمبر 2023ء کو کراچی، سندھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ کراچی سٹی اور کراچی سٹی کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت
ہوئی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 7 دسمبر 2023ء کو صوبہ گلگت بلتستان کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ گلگت بلتستان اور صوبہ
گلگت بلتستان کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صوبہ کشمیر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے
لئے آن لائن مدنی مشورہ
صوبہ کشمیر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے لئے 7 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ کشمیر ، صوبہ کشمیر کی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
7 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت صوبہ
بلوچستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، صوبہ بلوچستان کی ڈویژن، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی
ذہن سازی کی اور انہیں ماہِ ہفتہ وار
اجتماع کے متعلق مدنی پھول بتائے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دسمبر 2023ء کو صوبہ سندھ کی ذمہ داران کا
آن لائن مدنی مشورہ لیا گیا جس
میں نگرانِ صوبۂ سندھ، صوبہ سندھ کی ڈویژن اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے بارے میں گفتگو
کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے حاضرین کو ماہ ِہفتہ وار اجتماع کے
متعلق مدنی پھول بتائے جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں دینِ متین کا
کام بڑے احسن انداز میں کررہی ہے جس کے نتیجے میں کثیر مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ
کرکے نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلم دامنِ
اسلام سے وابستہ ہو چکے ہیں۔
نومبر 2023ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی درج
ذیل کارکردگی رہی:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:92 ہزار 428 (92،428)۔
٭روزانہ امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 24 ہزار 36 (1،24،036)۔
٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:10 ہزار 200 (10,200)۔
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 3 ہزار 642 (103,642)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:10 ہزار 468 (10،468)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:3 لاکھ 68 ہزار 295 (3،68،295)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29 ہزار 822 (29،822)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:7 لاکھ 22 ہزار 222 (7،22،222)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے رسائل کی
تعداد:92 ہزار 396 (92،396)۔
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز
کی تعداد:865
سولجر بازار کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس
کی ذمہ دار اسلامی بہن کی شادی کے سلسلے میں 9 دسمبر 2023ء کو اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم ذمہ
داران بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”شریعت
کے عین مطابق زندگی گزارنے اور اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کی تربیت کی۔
10 دسمبر 2023ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت” اسٹیج آف لائف کورس “ کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ عالمی سطح
کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر مشاورت کی۔