عالمی مجلسِ مشاورت آفس سمیت تمام آفسز کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2024ء کو عالمی مجلسِ مشاورت آفس سمیت
تمام آفسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی کاموں کی ترقی
کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
آفسز کی اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے نظام کو مضبوط کرنے اور ان میں
مزید بہتری لانے کے لئے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے بھی
نوازا۔

10 جولائی 2024ء کو میمن گوٹھ کراچی میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا
انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان
کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے وہاں موجود اسلامی بہنوں
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی۔
آخر میں شرکائے اجتماع نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سےملاقات کی۔بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک پرانی اسلامی بہن
سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
پاکستان مجلسِ مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ

دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی
کے تحت 12 جولائی 2024ء کو پاکستان مجلسِ مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات (مثلاً:شعبہ مکتبۃ
المدینہ گرلز ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات
اور شعبہ اصلاح اعمال) کے
مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی نیز مختلف موضوعات پر
بھی کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے پیشگی اخراجات وصول کرنے
کا طریقۂ کار٭ سافٹ ویئر میں تقرری اپڈیٹ کرنا، منسوخ و تقرری کنفرمیشن کے حوالے سے مدنی پھول٭ ماہانہ و سالانہ 8 دینی کاموں اور متفرق شعبہ
جات کی کارکردگیوں کا جائزہ٭ اہداف کو مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران کو ترغیب ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جولائی 2024ء کو شعبہ فیضانِ صحابیات حیدرآباد ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک و صوبہ سندھ سطح کی فیضانِ صحابیات ذمہ دار، حیدرآباد ڈویژن نگران ، ڈویژن سطح کی فیضان
صحابیات ذمہ دار اور حیدرآباد ڈویژن میں
موجود تمام فیضان صحابیات کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ داران سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فیضان
صحابیات کی آباد کاری کے حوالے سے کلام کیا نیز ذمہ داران کے سفر شیڈول اور کارکردگی شیڈول سمیت تقرری مکمل کرنے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

9 جولائی 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
بنوں ڈویژن کی ذمہ داران کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ KPK کی نگران، بنوں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل
نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے سلسلے میں
درپیش مسائل کے حل کے لئے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کے سالانہ اہداف کا
تقابلی جائزہ لیا اور اُن کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
4 جولائی 2024ء کو گجرات ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران ، گجرات کی ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس موقع
پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لئے
اُن کی رہنمائی کی۔
اسی دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کی
کارکردگی کے سالانہ اہداف کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

6 جولائی 2024ء کو عالمی سطح پر نیکی کی دعوت
عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مالاکنڈ ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ صوبہ کے پی کے،
مالاکنڈ ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو اطراف کے علاقوں میں اپنے شیڈول کے دوران 8 دینی
کام کورس کروانے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی
کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے نیز آئندہ کے اہدف بڑھانے
کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 6 جولائی
2024ء کو پشاور ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ کے پی کے، پشاور ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے اطراف کے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کے لئے ذمہ داران کو
اپنے شیڈول کے دوران 8 دینی کام کورس کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی
کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے نیز آئندہ کے اہدف بڑھانے
کی ترغیب دلائی۔
مردان
ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آن
لائن میٹنگ

مردان
ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جولائی 2024ء کو آن لائن مدنی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ صوبہ کے پی کے، مردان ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور
تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بیان کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں
سے نوازا جن میں بعض یہ ہیں:٭لوگوں کو دینی ماحول سے منسلک کیا جائے٭ معلمات و
مبلغات بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگائے جائیں٭رہائشی مدرسۃ المدینہ گرلز کی
طالبات کے ذریعے مختلف علاقوں میں دینی کام شروع کیا جائے۔
اسلامی بہنوں سے گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف پورے کرنے نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی
ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کام بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت
اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 5 جولائی 2024ء کو کوہاٹ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ لیا گیا جس میں
نگرانِ صوبہ کے پی کے، کوہاٹ ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے لوگوں کو متنفر کرنے والے کام کرنے سے بچنے، درس
و بیان کے حلقے لگانے کا ذہن دیا جبکہ گھر درس کی تعداد بڑھانے کے لئے گھر درس کے
فضائل و فوائد بتائے ۔
ذمہ داران سے کلام کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف پورے کرنے نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے دینی کام
بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔

4 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہزارہ ڈویژن،
بلوچستان کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ کے پی کے، ہزارہ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا
اور اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی ۔
ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور اہداف پورے کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے دینی کام
بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔

نیکی کی دعوت عام کرنے اور اصلاحِ معاشرہ کا درس
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جون 2024ء کو پونچھ ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پونچھ ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ،تحصیل ، یوسی تا ذیلی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”ذمہ داران کی تربیت“
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی
کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا اور دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا ۔
اپنی گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے، بروقت کارکردگی
جمع کروانے اور بروقت مدنی مشوروں میں حاضری دینے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےاسلامی
بہنوں کو دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ذمہ داران میں تحائف تقسیم کئے گئے۔