خیر پور
شہر میں مدنی مشورہ، سکھر ڈویژن کی ذمہ اسلامی بہنیں شریک ہوئیں
سکھر ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے لئے 16 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت خیر پور شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں
سکھر ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل
وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہدف بنا کر کام کرنا“ کے موضوع پر بیان کیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنے بیان کے
دوران دینی کاموں کو مضبوط کرنے ، سالانہ اہداف کی تکمیل کے لئے کوشش کرنے،
ماتحت اسلامی بہنوں سے کارکردگی شیڈول وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔
ماہِ مارچ 2024ء میں پاکستان بھر کی اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کام
عالمی سطح پر دینِ متین کی خدمت کرنے والی
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ماہِ مارچ 2024ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 1 ہزار 775 (1,01,775)
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 18 ہزار 934 (1,18,934)
٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے جانے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کا تعداد:9
ہزار 184 (9,184)
٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:95 ہزار 858 (95,858)
٭اسلامی بہنوں کےلئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی
تعداد:10 ہزار 782 (10,782)
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 31 ہزار 338
(4,29,595)
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:37 ہزار 219 (37,219)
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 25 ہزار 680 (8,25,680)
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:92 ہزار 100 (92,100)
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:868
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:17 ہزار 239 (17,239)
ماہِ فروری 2024ء میں پاکستان بھر کی اسلامی
بہنوں میں ہونے والے دینی کام
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں دینِ
اسلام کی خدمت کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے میں
بھی اہم کردار اد اکر رہی ہے۔
فروری 2024ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی
ایکٹیویٹیز رہیں اُن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 2 ہزار 21 (1,02,021)
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 18 ہزار 15 (1,18,015)
٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے جانے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کا تعداد:9
ہزار 606 (9,606)
٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:93 ہزار 452 (93,452)
٭اسلامی بہنوں کےلئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی
تعداد:10 ہزار 700 (10,700)
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 29 ہزار 595
(4,29,595)
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:35 ہزار 927 (35,927)
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ68 ہزار
924 (7,68,924)
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:94 ہزار 209 (94,209)
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی تعداد:866
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11 ہزار 274 (11,274)
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13-D میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ دینی کاموں کے
سلسلے میں آمد ہوئی۔
صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اپریل 2024ء کو لاڑکانہ ڈویژن کی ذمہ
داران کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس
میں نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن و ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹاؤن اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا
اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نگران کے ساتھ مربوط رہنے،مدنی مشورے میں پابندی
سے شرکت کرنے اور تقرریوں کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
پاکستان مجلسِ
مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ملک
سطح کی شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ داران کا 9 اپریل 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نےملک سطح کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے پر مدنی پھول دیئے۔ آخر میں شرکائے
مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
پاکستان بھر کی صوبائی و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے
حوالے سے 8 اپریل 2024ء کو پاکستان بھر کی صوبائی و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ
داران کی تربیت و رہنمائی کی اور اُن سے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا
جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف کو جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اسلامی بہنوں کے شارٹ کورسز، فیضانِ اسلام اور
فیضانِ مرشد ڈیپارٹمنٹس کا مدنی مشورہ
لوگوں کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اپریل 2024ء کو شعبہ شارٹ
کورسز للبنات، شعبہ فیضان مرشد للبنات، شعبہ
فیضانِ اسلام للبنات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام
کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی
اور شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد کرنےکی ترغیب دلائی۔
6 اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام صوبہ پنجاب کی سرگودھا ڈویژن کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی
سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کے
حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے شخصیات سے رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔
اصلاحِ معاشرے کا درس دینے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل 2024ء کو صوبہ پنجاب کی ملتان ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہواجس میں صوبہ پنجاب کی نگران، ملتان ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپنی
گفتگو کے دوران مختلف شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ ڈونیشن ریکوری کو جلد از جلد مکمل کرنے اور شخصیات
سے رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔
صوبہ پنجاب کی گوجرانوالہ ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کے حوالے سے 5 اپریل 2024ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں صوبہ پنجاب کی نگران، گوجرانوالہ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا
جائزہ لیا اور اپنے شعبے کے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے نیز شخصیات سے رابطے
کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے
لئے 5 اپریل 2024ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ
للبنات، شعبہ تقسیم رسائل للبنات، شعبہ کفن
دفن للبنات اور شعبہ اصلاح اعمال للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبہ جات کی ملک و صوبائی سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن سے شعبہ جات کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنےکی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔