نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئے ہوئے عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اپریل 2024ء کو بلوچستان کے شہرحب میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت میں شرکت کی۔
دورانِ نیکی کی دعوت ذمہ داران میں موجود نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت
دی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں ۔
سندھ کے شہر حیدرآباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے سلسلے میں 21 اپریل 2024ء کو حیدرآباد ڈویژن کی میٹنگ ہوئی جس میں حیدرآباد ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل وٹاؤن نگران ، رہائشی شہر کی یوسی نگران بالخصوص
شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ ،شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ
کورسز کی صوبائی تا ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس
میٹنگ میں”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی
پھول ارشاد فرمائے ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو
شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ و شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے تحت داخلہ لے
کر مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا اور اہداف بھی لئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اپنی گفتگو کے دوران مدرسۃ المدینہ بالغات میں اضافے کے بارے میں
اہداف طے کئے۔تقرری مکمل کرنے، ذمہ
داران کو میمن سوسائٹی میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور درسِ قراٰن
کے درجات لگانے کے متعلق اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی۔
لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے شہر حیدرآباد میں 21 اپریل 2024ء کو فیضان
صحابیات کے اسٹاف کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اس میٹنگ
میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیضانِ صحابیات حیدرآباد کے مسائل پر کلام کیا اور اس کا حل بتایا۔
اصلاحِ معاشرہ کا جذبہ رکھنے والی عالمی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر بدین میں 20
اپریل 2024ء کو بنبھور ڈویژن، سندھ کی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں بنبھور ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”اطاعت مرشد“ کے موضوع پر بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
19 اپریل 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میر پور خاص ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں میر پور خاص ڈویژن کی نگران ، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے ذہن
سازی کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی پھول دیئے اور ڈونیشن کے اہداف پر مزید انفرادی کوشش کے
لئے اہداف دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز، شعبہ
تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت ہونے والے لرننگ سیشن کے دوسرے
دن 16 اپریل 2024ء کو پنجاب سطح کی شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز ذمہ دار اسلامی بہن نے سافٹ ویئر کے متعلق ٹریننگ دی۔
اس ٹریننگ میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو
ہفتہ وار دینی کاموں کی انٹری کرنے اور ماہانہ کارکردگی انٹری کرنے کا طریقہ
سکھایا۔شعبہ تقسیمِ رسائل کی صوبائی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی لینے
اور اس کو انٹر کرنے کا طریقہ بتایا جبکہ شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز اور شعبہ تقسیمِ
رسائل کے شرعی مسائل پر بھی کلام ہوا۔علاوہ ازیں عالمی سطح کی شعبہ مکتبۃ المدینہ
گرلز ذمہ دار نے ”ایک ذمہ دار کا جدول کیسا ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ آڈیو لنک ”شعبے کا
مقصد و اہمیت اور اس میں ذمہ داران کا کردار“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں
انہوں نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں مزید بہتری لانے اور
نظام کو بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
صوبۂ پنجاب پاکستان میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2دن پر مشتمل(15، 16 اپریل 2024ء)
لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات (شعبہ مکتبۃ
المدینہ گرلز، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ) کی پاکستان، صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
سیشن کا آغاز 15 اپریل 2024ء کو تلاوتِ قراٰن و
نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان
سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ابتداءً شعبہ جات کا تعارف کروایا اور مختلف
امور پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ایک
ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭مختلف کارکردگیوں کا جائزہ٭ذمہ داران کی تربیت و
رہنمائی٭شعبہ جات کے کاموں کو بڑھانے کے لئے آئندہ کے اہداف۔
18 اپریل 2024ء کو نیکی کی دعوت کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میر پور خاص ڈویژن میں ماہانہ
سیکھنے سیکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا
گیا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکروں کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبہ لنگر ِرسائل کا تعارف پیش کیا اور وہاں موجوداسلامی بہنوں کو لنگرِ رسائل کا
ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہکا ایک بیان
اور مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے لنگرِ رسائل کرنے
سمیت دیگر امور پر اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں تمام اسلامی بہنوں نے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
18 اپریل 2024ء کو نیکی کی دعوت کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میر پور خاص ڈویژن میں ماہانہ
سیکھنے سیکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا
گیا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی مذاکروں کی اہمیت بتاتے ہوئے شعبہ لنگر ِرسائل کا تعارف پیش کیا اور وہاں موجوداسلامی بہنوں کو لنگرِ رسائل کا
ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہکا ایک بیان
اور مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے لنگرِ رسائل کرنے
سمیت دیگر امور پر اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں تمام اسلامی بہنوں نے نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اپریل 2024ء کو میر پور خاص شہر میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات میں ایک سیشن ہوا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے مقامی ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں فیضان صحابیات کی آباد کاری کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے نیز دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا ۔
پاکستان کے شہر میر پور خاص میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 18 اپریل 2024 کو اسلامی بہنوں کے درمیان محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں
ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
محفل
نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے ہوا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” ہم کیوں نہیں بدلتے“ کے موضوع پر بیان کیا جس
میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے حاضرین
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت نوابشاہ ڈویژن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 17 اپریل 2024ء کو
نوابشاہ شہر میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ نوابشاہ ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، نگرانِ ڈسٹرکٹ،
تحصیل وٹاؤن نگران اور رہائشی شہر کی یوسی
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں ملنے کے بعد جے ڈیز کے مطابق کام کرنے، اپنے نگران کی اطاعت کرنے اور ماہانہ مدنی
مشوروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر شرکائے مدنی مشورہ نے ہفتہ وار رسالہ
مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے ، منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹری
مکمل کرنے اور نیو یوسی میں دینی کام
کےآغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔