دعوتِ اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2024ء  کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی لاہور سٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءً ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور اسلامی بہنوں کو ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بھی بتایا۔