کراچی کے علاقے کلفٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

اجتماع کے آغاز میں معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خوں اسلامی بہن نے پیارے آقا حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے اور مزید اجتماعات شروع کروانے کی ترغیب دلائی۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔