4 دسمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مختلف دینی کاموں کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ سندھ سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داراور صوبہ سندھ کی نگران اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔