15 جمادی الاخر, 1446 ہجری
کراچی کے علاقے لیاری ٹاؤن 1 میں دعوتِ اسلامی
کے تحت 29 نومبر 2024ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقامی تمام ذمہ داران اور دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و
نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے، نیکی کے کاموں
میں حصہ لینے، دینی کام بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر اُن کی تربیت کی۔آخر میں
صاحبزدایِ عطار نے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی
کی۔