دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے 9 نومبر 2024ء کو پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں اور پاکستان
سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا اور اُن کی تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
مختلف شعبہ جات کی تقرریوں کا جائزہ لیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ سابقہ ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مکمل کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ میں رقم جمع کروانے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔
اسی
طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 25
نومبر 2024ء سے شروع ہونے والےمدنی
قاعدہ کورس اور 15 نومبر تا 15 دسمبر
2024ءتک مدنی قافلہ مہم کے حوالے سے ذمہ داران اسلامی بہنوں کو مدنی
پھول دیتے ہوئے اس مہم کو مضبوط بنانے کی
ترغیب دلائی ۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی
کام اور سال 2024ء کے اہداف میں کامیابی
کا جائزہ لیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی دیا جبکہ نمایاں کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی کی ۔
صوبہ گلگت
بلتستان کی صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی آن لائن میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ گلگت بلتستان کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں 8 نومبر 2024ء کو صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی آن
لائن میٹنگ ہوئی۔
دورانِ
میٹنگ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024
کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو سابقہ سال کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
لاہور سٹی کی سٹی، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
8 نومبر
2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
لاہور سٹی کی سٹی، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی
تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سابقہ سال کے اہداف کو مکمل کرنے کے حوالے
سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
صوبہ پنجاب
کی صوبائی اور ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
دینی کاموں کے حوالے سے 8 نومبر 2024ء کو صوبہ پنجاب کی صوبائی اور ڈویژن و میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کے اہداف کو مکمل کرنے کے
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ترغیب پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے اور
اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
صوبہ بلوچستان
کی صوبائی ، ڈویژن ، میٹروپولیٹن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4
نومبر 2024ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز سابقہ سال کے اہداف کو جلداز جلد مکمل کرنے اور اہداف کی تکمیل کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں مدنی مشورے میں موجود اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے، اپنی کوششو ں کو مزید
بڑھانے ، بالمشافہ شیڈول میں مزید بہتری لانے اور اہداف پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
4 نومبر 2024ء کو خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی صوبائی ، ڈویژن ، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءًٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سابقہ سال کے
اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اہداف کی تکمیل کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے سابقہ اہداف کو جلد
از جلد مکمل کرنے، اپنی کوششو ں کو مزید بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول میں بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2024ء کو شعبہ ڈونیشن بکس للبنات، شعبہ مکتبۃ المدینہ
للبنات اور شعبہ روحانی علاج للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں ملک و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کی کارکردگی کو جلد از جلد مکمل کرنے سمیت آئندہ کے اہداف کی تکمیل کا ذہن دیا ۔
اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کو جلد از جلد مکمل کرنے اور آئندہ کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
سیالکوٹ، پنجاب کے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے
میں ذمہ داران کے بیانات
سیالکوٹ، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کےمختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات ہوئے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے قراٰنِ پاک پڑھنے/ پڑھانے کے فضائل بتاتے
ہوئے شرکا کو تیمم کا طریقہ سکھایا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نےذمہ دار اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس (عطیات) جمع کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن سے ملاقات
بھی کی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اکتوبر 2024ء کو نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں ملک و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون 2024ء کے طریقہ کار پر کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون کےاہم دینی کاموں کا فالو اپ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ جات کی موجودہ ٹیلی تھون کارکردگی کا جائزہ لیا
اور ٹیلی تھون مہم میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈویژن گجرات کی تحصیل دین گاہ میں ذیلی تا سٹی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
29 اکتوبر 2024ء کو صوبہ پنجاب پاکستان کے
ڈویژن گجرات کی تحصیل دین گاہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان بیان کیا جس میں انہوں
نے”راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل“ بیان کئے اور ڈونیشن کی ضرورت و اہمیت کے متعلق بتایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون 2024ء کے حوالے سے اسلامی بہنوں
کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاور ت نے وہاں
موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف
تقسیم کئے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈویژن
پشاور میں 28 اکتوبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہم سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان
کیا اور اسلامی بہنوں سے سابقہ اہداف کا فالو اپ لیتے ہوئے انہیں سالانہ اہداف کو جلد
از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن کی ضرورت و
اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی جس پر انہوں
نے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم
کئے ۔
راولپنڈی شہر میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے ڈونیشن
کے سلسلے میں سیشن
پنجاب پاکستان کے تیسرے بڑے شہر راولپنڈی میں 27
اکتوبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے
والے ڈونیشن کے سلسلے میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
شرکت ہوئی۔
اس سیشن میں اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے
لئے عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا ”ڈونیشن کی ترغیب “سے متعلق بیان ہوا جس میں انہوں نے سابقہ
اہداف کا فالو اپ لیا اور سالانہ اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
اپنے بیان کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران
نے ڈونیشن کی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی
اور انہیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔
Dawateislami