عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 1 جون 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ناظمہ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ناظمہ اور دیگر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے آفس کے کام کی تقسیم کاری، آفس کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا۔

اسی سلسلے میں 30 مئی 2024ء کو صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مرحوم بھتیجے کے گھر جا کر گھر کی خواتین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے فاتحہ خوانی پڑھی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔آخر میں ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔ 


پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضانِ صحابیات میں 30 مئی 2024ء کو ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ تا  یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت سے نشست کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے گھر ہو یا باہر، ماتحت ہو یا نگران تمام کو حسنِ اخلاق اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ صاحبزایِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سےہونے والے سوالات پر اُن کی رہنمائی کی اور انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نشست میں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزایِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔


کراچی کےعلاقے شیر شاہ میں 29 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں بالخصوص صاحبزادیِ عطار   سلمہا الغفار کی بھی آمد ہوئی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور اسلامی بہن نے سرکارِ نامدار،مکی مدنی مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا۔

بعدِ بیان ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔اجتماع کے آخر میں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 مئی 2024ء کو فیضانِ صحابیات عطائے عطار میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف پر کلام کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کو بڑھانے کی پلاننگ پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور اہداف طے کئے جس پر تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مئی 2024ء کو شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی پاکستان، صوبہ اور سٹی سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور لرننگ سیشن منعقد کرنے پر شرکا کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جون    2024ء کو شعبہ فیضان صحابیات کے حوالے سے صوبہ سندھ کی شعبہ ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ملک سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار، صوبہ و ڈویژن سطح کی فیضان صحابیات ذمہ دار ، صوبہ ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” تنظیمی اصولوں پر عمل کے فوائد “ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی۔

خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبہ فیضان صحابیات میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے، رہائشی کورسز میں ایڈمیشن کو مضبوط بنانے اور غیر رہائشی فیضانِ صحابیات کی آبادی کاری کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔


26مئی 2024ء کو دنیا بھر میں دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں سے متعلق گفتگو کی اور دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کرنے والی اسلامی بہنوں کو فعال بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت  لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران و مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

25 مئی 2024ء کو اسی لرننگ سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ذمہ دار کے اوصاف“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی و فلاحی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2024ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں Central Asia و افریقن عرب نگران، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ شارٹ کورسز اور فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تعلیمات لوگوں تک پہچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 مئی 2024ء کو sub-content کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران اورسیز میں منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانےسافٹ ویئر کا ڈیٹا انٹر کرنے اور ان کاموں میں درپیش مسائل پر مشاورت کی۔


عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان  ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے سلسلے میں 24 مئی 2024ء کو عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اورسیز میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔