26 رجب المرجب, 1446 ہجری
10 جنوری 2025ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رمضان ڈونیشن
2025ء کے اہداف کا فالو اپ لینے کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رمضان ڈونیشن اہداف لینے، اہداف کو پورا کرنے
اور ماتحت ذمہ داران میں اہداف تقسیم
کرنے کا طریقہ کار بتایا نیز ڈونیشن کے دوران آنے والے مسائل کا حل بھی بیان کیا۔