عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 فروری 2025ء کو شیخوپورہ ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ننکانہ، شاہ کوٹ، قصور، پتوکی، چونیاں، فیروز والا، شیخوپورہ اور فاروق آباد سمیت اطراف کے علاقوں سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگران پنجاب مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران ”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“ کے موضوع پر بیان کرتےہوئے مدنی مذاکرے کی اہمیت اور اس کے ذریعے حاصل ہونے والے علم دین کے منفرد انداز کو بیان کیا جبکہ ذمہ داران کو مدنی چینل پر ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے / سننے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی نگران پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبان المعظم کے اہم دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رمضان ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار و نگران اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بتائے۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی اور اختتام پر دعا کا سلسلہ ہو ا نیز اسلامی بہنوں نے نگران پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

عاشقانِ رسول کے گھروں میں محافلِ نعت منعقد کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری 2025ء کو کراچی کے علاقے  آگرہ تاج کالونی میں ایک اسلامی بہن کی شادی خانہ آبادی کے سلسلے میں نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی ہوئی۔

اس موقع پر تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے قراٰن و حدیث کی روشنی میں نکاح کے متعلق بیان کیا۔

نعت خوانی کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں کے درمیان انفرادی کوشش کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

23 جنوری 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 18 فروری 2025ء کو ہونے والے اجتماع کے متعلق کلام کیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭کتنے مقامات پر اجتماعات منعقد ہوں گے؟٭کس سطح پر اجتماعات ہوں گے؟٭اجتماعات میں اسلامی بہنوں کی تعداد کے اہداف۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ گھروں میں محافل نعت منعقد کرنا ہے تاکہ  گھروں میں موجود خواتین کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے۔

اسی سلسلے میں 20 جنوری 2025ء کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک اسلامی بہن کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت سے محفلِ نعت کا آغاز کرنے کے بعد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی اور دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2025ء کو شعبہ فیضانِ صحابیات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے شعبے کے متعلق مختلف نکات پر صوبائی نگران اسلامی بہنوں سے کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭فیضانِ صحابیات کے لئے کہاں کہاں پلاٹ لے لئے گئے ہیں؟٭کن مقامات پر فیضانِ صحابیات کی بلڈنگ تیار ہو گی؟٭کون کون سے فیضانِ صحابیات تکمیل کے مراحل میں ہیں؟۔


16 جنوری 2025ء کو ملکی و عالمی سطح پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ رکھنے والے عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں  اہم ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں سمیت سال 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


فیضان مدینہ کراچی میں جاری امامت کورس میں18جنوری2025 کو  مولانا شفقت اللہ مدنی نگران مجلس امامت کورس کی حاضری ہوئی امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی نیک اعمال کرنے کی تربیت فرمائی اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کیئے ۔ (رپورٹ :محمد شہزاد عطاری مدنی)


10 جنوری 2025ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان   کی ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رمضان ڈونیشن 2025ء کے اہداف کا فالو اپ لینے کے حوالے سے کلام کیا۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رمضان ڈونیشن اہداف لینے، اہداف کو پورا کرنے اور ماتحت ذمہ داران میں اہداف تقسیم کرنے کا طریقہ کار بتایا نیز ڈونیشن کے دوران آنے والے مسائل کا حل بھی بیان کیا۔ 


پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 10 جنوری 2025ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اورتحصیل نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان ڈونیشن 2025ء کے اہداف کا فالو اپ لیا جبکہ رمضان ڈونیشن اہداف لینے، اہداف کو پورا کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں میں اہداف تقسیم کرنے کا طریقۂ کار بھی بتایا ۔ 


پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 11 جنوری 2025ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے رمضان ڈونیشن 2025ء کے اہداف کا فالو اپ لیا نیز رمضان ڈونیشن اہداف لینے کا طریقۂ کار ، اہداف کو پورا کرنے اور ماتحت اسلامی بہنوں میں اہداف تقسیم کرنے کا طریقۂ کار بتایا ۔ اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مینول رسید بکس کا فالو اپ بھی لیا۔

تعلیمِ قراٰن عام کرنے اور لوگوں کے دلوں میں علمِ دین کی شمع  جلانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

معلومات کے مطابق پاکستان بھر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دسمبر 2024ء میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 لاکھ 32 ہزار 479 (10,32,479)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 17 ہزار 409 (217,409)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 626 (12,626)۔

٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 10 ہزار 246 (110,246)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 186 (11,186)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 16 ہزار 402 (416,402)۔

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد:36 ہزار 782 (36,782)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 42 ہزار 72 (742,072

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1 لاکھ 76 ہزار 417 (176,417)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی تعداد:2 ہزار 345 (2,345)۔

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:31 ہزار 559 (31,559)۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری  2025ء کو شعبہ فیضان صحابیات کےدینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی و ملکی سطح کی شعبہ فیضان صحابیات ذمہ دار، صوبہ پنجاب و کشمیر کی صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے فیضان صحابیات سے متعلق اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر اُن کا حل بتایااور مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔