عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ سلامی کے شعبہ  8 دینی کام کے تحت 8 جنوری 2025ء کو بنوں ڈویژن، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر درہ پیزو میں نگران و شعبہ ذمہ دار اسلامی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ KPK کی نگران، بنوں ڈویژن کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کے بعد پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”اسلافِ کرام کی قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو رمضان ڈونیشن کی ترغیب دلا کر انہیں ڈونیشن کے اہداف دیئے جبکہ نئی معلمات ومبلغات تیار کرنے اور8دینی کاموں کا نفاذ کرنے کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر مدنی پھولوں کے مطابق انہیں جوابات دیئے۔