دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں علمِ دین عام کرنے، لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اسلام کے پیغام کو پھیلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں بھرپور انداز سے دینی کام کیا جارہا ہے۔

مارچ 2025ء کی کارکردگی کے مطابق پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 23 ہزار 777 (1, 23, 777)۔

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 27 ہزار 698 (1, 27, 698)۔

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 964 (12, 964)۔

٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 335 (1, 11, 335)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 261 (11, 261)۔

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4 لاکھ 26 ہزار 786 (4, 26, 786)۔

٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:28 ہزار 967 (28, 967)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 42 ہزار 597 (7, 42, 597)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 834 (1, 11, 834)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورسز کی تعداد:8 ہزار 774 (8, 774)۔

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 19 ہزار 64 (1, 19, 064)۔


پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 16 اپریل 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن  سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ سطح نیز رحیم یارخان تحصیل سے اسلامی بہنوں اور نگرانِ ڈویژن مشاورت بہاولپور نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد ”پردے“ کے موضوع پر بیان کیا گیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے اہداف پر کلام کیا جبکہ مختلف شعبہ جات کی ذمہ داران اور نگران اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں کے سلسلے میں کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔میٹنگ کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہو ا اور وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔


10 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے  لاہور، پنجاب میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں لاہور سٹی مشاورت اور سٹی سطح شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے لاہور میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور رمضان ڈونیشن کی نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے ۔

نگران پاکستان مجلسِ مشاورت نے پردہ پوشی کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ظاہری و باطنی گناہوں بچ کر دینی کام کرنے اور ہر ہفتے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے لاہور میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار رسالہ مطالعہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کو بڑھانے کے اہداف دیئے۔

خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اپریل 2025ء کو عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی۔

ابتداءً 19 اپریل 2025ء کو ہونے والے مرکزی مجلسِ شوریٰ و عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی مشورے میں طے ہونے والے مدنی پھولوں پر گفتگو کی گئی اور آئندہ کے اہداف دیئے گئے۔

اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اگلے مدنی مشورے سے پہلے نمایاں کارکردگی پیش کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کے حل پر مشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 15 اپریل 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ دیگر دینی کاموں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ کس طرح دینی کام میں مزید بہتری لائی جائے؟٭گاؤں گاؤں جاکر کیسے دینی کام کیا جائے؟٭تقرری مکمل کرنا۔

9 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسلامی بہنوں کےلئے  کراچی کے علاقے دستگیر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت جبکہ مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے ہمراہ ایک اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

دینی ماحول کے ذریعے لوگوں کی تربیت و رہنمائی کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 اپریل 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بہن کی شادی خانہ آبادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شادی کے موقع پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اپریل 2025ء کو شومارکیٹ میں ایک اسلامی بہن کی شادی کے موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اللہ پاک کی عطاکردہ مختلف نعمتوں بالخصوص شادی کے موقع پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کے حوالے سے بتایا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی جبکہ محفل میں موجود تمام اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔


عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 7 اپریل 2025ء کوکراچی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کراچی کی اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے براہِ راست جبکہ دیگر شہروں اور ملکوں سے اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدا میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول بیان کئے اور اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں کو مضبوط کرنے، اجتماعات کا انعقاد کرنے سمیت مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کے لئے اپنے اپنے اہداف بتائے اور اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل 2025ء کو کراچی کے علاقے دستگیر میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ناظمہ اسلامی بہن کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے  لئے محفلِ نعت منعقد ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن سے محفل کا آغاز کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔

اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اپریل 2025ء کو عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہن کے مرحومین کے لئے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

3 اپریل 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور نگرانِ پنجاب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتےہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔