لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقان رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جون 2024ء کو کراچی کے علاقے DHA فیز
4 میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ”اللہ پاک کی رضا“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اللہ عزوجل کی رضا پر راضی رہنے کا ذہن دیا اور مدنی
پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔
28 جون 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت یومِ آزادی کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اور سب کانٹینٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تعلیمی
شعبہ جات سمیت دیگر شعبہ جات کے تحت یومِ آزادی منانے کے طریقۂ کار پر مشاورت کی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اورسیز میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 28 جون 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں عالمی مجلسِ
مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سابقہ ماہ کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انفرادی دینی کاموں کو مضبوط
کرنے اور اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر
اہم نکات پر گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ڈسٹرکٹ کورنگی، کراچی کی وارڈ سطح تک کی نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
کراچی پی آئی بی کالونی میں موجود فیضانِ
صحابیات میں 27 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ کورنگی، کراچی کی وارڈ
سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی
ذمہ داران آن لائن شریک ہوئیں۔
اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی تشریف آوری ہوئی جنہوں نے دعوتِ اسلامی کے تنظیمی
طریقۂ کار کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا ”ذمہ دار کے اوصاف“ کے موضوع پر بیان کیا۔
مدنی مشورے کے اختتام پر وہاں موجود ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت سے ملاقات بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون 2024ء کو کوٹلی ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں کوٹلی ڈسٹرکٹ، تحصیل، یوسی تا ذیلی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساسِ ذمہ داری “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو تربیت کے مدنی پھول پیش کئے ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے اہداف کو مکمل کرنےکے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ
دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں
دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم
کئے ۔
کوٹلی
ڈسٹرکٹ میرپور کشمیرکی ذمہ دار اور عام اسلامی بہنوں کے لئے ” 8 دینی کام کورس“
لوگوں کو اسلامی تعلیمات سےآگاہ کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون 2024ء کوٹلی ڈسٹرکٹ
میرپور کشمیرکی ذمہ دار اور عام اسلامی
بہنوں کے لئے ” 8 دینی کام کورس“ منعقد کیا گیا۔
کورس کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکا کو شعبہ جات میں دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے اہداف دیئے ۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
شرکائے کورس کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پر نئی اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26
جون 2024ء کو بھمبر ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بھمبر ڈسٹرکٹ،تحصیل ، یوسی تا ذیلی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بھمبر ڈسٹرکٹ میرپور کشمیرکی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے لئے” 8 دینی کام کورس“
لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جون 2024ء بھمبر ڈسٹرکٹ میرپور کشمیرکی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے لئے ” 8 دینی کام کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کورس میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے شعبہ جات میں دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے اہداف دیئے ۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
شرکائے کورس کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں ۔
اسلامی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جون
2024ء کو میر پورکشمیر کے علاقے پلمنڈا میں قائم فیضان صحابیات میں جاری رہائشی کورس کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا اور فیضانِ
صحابیات میں درجا ت لگانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
25 جون 2024ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت میر پور کشمیر ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ میر
پور کشمیر ڈویژن، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ،تحصیل ، یوسی تا ذیلی نگران اور شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس موقع
پر دعوت ِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”احساس ذمہ داری“
کے موضوع پر بیان کیا کرتے ہوئے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنا نعم
البدل دینے اور جن سطحوں پر تقر ر ی نہیں ہوئی وہاں تقر ر کرنےبالخصوص میرپور ڈسٹرکٹ نگران کا تقرر کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
فیضانِ صحابیات میں رہائشی کورسز کروانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 25 جون 2024ء کو میر پور کشمیر کی ذمہ داران کے لئے ” 8 دینی کام کورس“کروایا گیا جس میں
مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس کورس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ جات
میں دینی کام کرنے کا طریقہ سکھایا نیز نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کا بھی ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دستگیر کالونی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہن کے
سنتِ نکاح کے موقع پر محفلِ نعت
عالمی سطح پر قراٰن و حدیث کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جون 2024ء کو دستگیر
کالونی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہن (عالمی مجلسِ مشاورت
آفس)کے سنتِ نکاح کے موقع پر محفلِ
نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادی عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت کی
آمد ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام
میں پورے پورے داخل ہو جاؤ“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ ایک اسلامی بہن نے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی
جانب سے عطا کردہ دعائیہ سہرہ پڑھا۔آخر میں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اجتماعی دعا کروائی اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔